خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ڈبلیو  نے 7 ریاستوں کی خاتون ارکان اسمبلی  کے لیے صنفی  اعتبار سے جوابدہ حکمرانی کے بارے میں  ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 07 FEB 2023 6:41PM by PIB Delhi

خواتین کے قومی کمیشن  (این سی ڈبلیو)نےتمام سطحوں پر   خاتون  نمائندوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کمیشن کے ایک کل ہند صلاحیت سازی پروگرام ’شی از اے چینج میکر‘ پروجیکٹ کے تحت سات جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کی منتخبہ خاتون نمائندوں (ایم ایل ایز) کے لیے  صنفی اعتبار  سے جوابدہ حکمرانی کے بارے  میں ۔ 4 سے 6 فروری تک ایک تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ہندوستان کے سابق نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ خواتین  کے قومی کمیشن کی چیرپرسن محترمہ ریکھا شرما، حکومت کے پرنسپل سکریٹری آئی اے ایس، مددا روی چندرا، خواتین، بچوں، مختلف معذوروں اور بزرگ شہریوں کی بہبود کے محکمے اور لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے)   ڈپٹی ڈائریکٹر  دیشا پنو نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں سابق نائب صدر نے سیاست اور فیصلہ سازی میں خواتین کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مقامی حکومتوں، پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں مساوی نمائندگی اور سیاسی عہدوں تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے مالیاتی  اعتبار سے بااختیار بنانے کے لیے مساوی وراثت کے حصے کی اہمیت  پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا  ’’ خواتین کے قومی کمیشن  کا  یہ  کل ہند صلاحیت سازی کا پروگرام خاتون لیڈروں کے سنگ میل اور  کامیابی کی اونچائیاں  حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔‘‘۔

اپنا استقبالیہ خطاب میں  این سی ڈبلیو  کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے مہمان خصوصی کا استقبال  کیا اور کہا کہ اس موقع پر بات کرنے کے لیے ان کی رضامندی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل زیادہ خواتین کے پارلیمنٹ میں منتخب ہونے کے زبردست حامی رہے ہیں۔

تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام وشاکھاپٹنم میں نیشنل جینڈر اینڈ چائلڈ سنٹر، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ کے دوران، خواتین ایم ایل ایز کو مختلف سیشنز میں صنفی جوابدہ حکمرانی کے بارے میں تربیت دی جائے گی  مثلاً  مؤثر قیادت، شمولیاتی والی حکمرانی، صنفی  اعتبار سے حساس اور شمولیت والای ترسیل،  قانون سازی کی روایات کو مضبوط کرنا اور ڈیجیٹل لٹریسی اور سوشل میڈیا ٹریننگ،سیاست میں خواتین کو درپیش عملی چیلنجز وغیرہ۔ ورکشاپ میں کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اروناچل پردیش، سکم اور آسام کی ریاستوں سے 33 شرکاء نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1333


(Release ID: 1897178) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi