وزارت خزانہ
ہندوستان نے مالی سال 22-2021 میں 89127 ملین ڈالر کی ایک ہی سال میں اب تک کی سب سے زیادہ غیر ملکی اندرون ترسیلات زر موصول کیں
Posted On:
07 FEB 2023 6:05PM by PIB Delhi
سال 22-2021 کے دوران، ہندوستان کو 89,127 ملین ڈالر کی غیر ملکی اندرون ترسیلات موصول ہوئیں جو ایک سال میں موصول ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ اندرون ملک ترسیلات ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
اندرون ملک ترسیلات پر پچھلے پانچ سالوں کا ڈیٹا درج ذیل ہے:
سال
|
اندرون ملک ترسیلات
(ملین امریکی ڈالر)
|
2017-18
|
69,129
|
2018-19
|
76,396
|
2019-20
|
83,195
|
2020-21
|
80,185
|
2021-22
|
89,127
|
ماخذ: آر بی آئی
مزید معلومات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ترسیلات زر سے متعلق ملک وار ڈیٹا مرتب نہیں کیا جاتا۔ تاہم، وزیر موصوف نے کہا، آر بی آئی کی جانب سے 21-2020 کے لیے مجاز ڈیلرز (اے ڈی) بینکوں کے ذریعے کیے گئے سروے کی بنیاد پر، ہندوستان کو آنے والی ترسیلات میں بڑے ممالک کا حصہ درج ذیل ہے:
Country-wise Share in Inward Remittances, 2020-21
|
ماخذ ملک
|
کل ترسیلات زر میں حصہ
(فیصد)
|
امریکہ
|
23.4
|
متحدہ عرب امارات
|
18.0
|
برطانیہ
|
6.8
|
سنگاپور
|
5.7
|
سعودی عرب
|
5.1
|
کویت
|
2.4
|
عمان
|
1.6
|
قطر
|
1.5
|
ہانگ کانگ
|
1.1
|
آسٹریلیا
|
0.7
|
ملیشیا
|
0.7
|
کینڈا
|
0.6
|
جرمنی
|
0.6
|
اٹلی
|
0.1
|
فلپائن
|
0.0
|
نیپال
|
0.0
|
دیگر
|
31.6
|
ماخذ: آر بی آئی ترسیلات سروے، 2021 جیسا کہ ترسیلات زر پر آر بی آئی کے بلیٹن کے مضمون ، ’’کووڈ-19 کے ہیڈ ونڈز اور ہندوستان کی اندرونی ترسیلات‘‘، جولائی 2022 میں شائع ہوا۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستانی روپے کی قدر مارکیٹ سے متعین ہوتی ہے اور آر بی آئی غیر ملکی زرمبادلہ کی منڈیوں پر کڑی نظر رکھتا ہے اور کسی بھی پہلے سے طے شدہ ہدف کی سطح یا بینڈ کا حوالہ دیے بغیر، شرح مبادلہ میں حد سے زیادہ اتار چڑھاؤ کے ذریعے مارکیٹ کے حالات کو منظم رکھنے کے لیے مداخلت کرتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1341
(Release ID: 1897142)
Visitor Counter : 304