صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک میں میڈیکل کالجوں کے بارے میں اپ ڈیٹ


مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت 157 میڈیکل کالجوں کے قیام کو منظوری دی گئی ہے جس کی توجہ غیر محفوظ علاقوں اور آرزو مند اضلاع پر ہے

ستہتر (77) کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 4677 سیٹوں کا اضافہ، 72 کالجوں میں 4058 پی جی سیٹ (مرحلہ-1) اور 60 کالجوں میں 3858 پی جی سیٹ (مرحلہ-2)

سپر اسپیشلٹی بلاکس / ٹراما کیئر سینٹرز کی تعمیر کے ذریعے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 75 پروجیکٹوں کی منظوری

Posted On: 07 FEB 2023 3:33PM by PIB Delhi

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق، اس وقت ملک میں 358 سرکاری اور 296 نجی میڈیکل کالج ہیں۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) کا انتظام کرتی ہے جس میں ’موجودہ ضلع/ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام‘ کے لیے زیر انتظام علاقوں اور آرزو مند اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں کوئی موجودہ سرکاری یا نجی میڈیکل کالج نہیں ہے۔ اس اسکیم کے تحت، شمال مشرقی اور خصوصی زمرہ کی ریاستوں کے لیے 90:10 اور دیگر کے لیے 60:40 کے تناسب سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان فنڈ کی تقسیم کے ساتھ تین مرحلوں میں کل 157 میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی ہے۔

وزارت ایم بی بی ایس (یو جی) سیٹوں اور پی جی سیٹوں کو بڑھانے کے لیے موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے میڈیکل کالجوں کی اپ گریڈیشن کے لیے مرکزی امداد یافتہ اسکیموں کے تحت سول ورکس اور آلات اور فرنیچر کی خریداری کے لیے موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں کو مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت ملک کے 77 کالجوں میں 4677 ایم بی بی ایس سیٹ، 72 کالجوں میں مرحلہ I میں 4058 پی جی سیٹ اور 60 کالجوں میں مرحلہ  II میں 3858 پی جی سیٹ بڑھانے کے لیے تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت، سپر اسپیشلٹی بلاکس / ٹراما کیئر سینٹرز وغیرہ کی تعمیر اور طبی آلات کی خریداری کے ذریعے ذیلی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ملک میں اپ گریڈیشن کے لیے کل 75 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ 22 ایمس کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران مذکورہ اسکیموں کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اسکیم

جاری کیے گئے فنڈ (کروڑ روپے میں)

2019-20

2020-21

2021-22

موجودہ ضلع/ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ جڑے نئے میڈیکل کالجوں کا قیام

2044.91

5069.20

5005.00

ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے میڈیکل کالجوں  کی مضبوطی/ جدید کاری

1316.10

316.80

46.40

پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا

6876.47

7360.23

9601.31

 

اس کے علاوہ، ان اسکیموں کے تحت فنڈز کا اجراء اخراجات کی رفتار، یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے، متعلقہ ریاستی حصہ کو جاری کرنے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مانگ پر مبنی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1313



(Release ID: 1897056) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu