وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے توتی کورین اور چنئی بندرگاہوں کے ذریعہ ملک میں  اسمگل کی گئی  8.61 کروڑ روپے مالیت  کی 114 میٹرک ٹن چھالیہ ضبط کی

Posted On: 06 FEB 2023 8:35PM by PIB Delhi

ڈی آر آئی نے توتی کورین اور چنئی بندرگاہوں کے ذریعہ ملک میں  اسمگل کی گئی  8.61 کروڑ روپے مالیت  کی 114 میٹرک ٹن چھالیہ ضبط کی ہے۔ مخصوص معلومات کی بنیاد پر دوبئی  کے جیبل علی اور سنگاپور سے ہندوستان میں غیر قانونی طور پر بڑی مقدار میں  چھالیہ کی گری درآمد  کی جارہی ہے۔ یہ توتی کورین اور چنئی بندر گاہوں کے ذریعہ  کمپاؤنڈڈ اینیمل فیڈ اور بارلے کے طور پر سامان کو غلط بتا کر  درآمد کی جارہی ہے۔ کُل پانچ کنٹینرز کو پوچھ تاچھ کے لئے روکا گیا، ان میں توتی  کورین دو  کنٹینرز اور چنئی بندر گاہ میں تین کنٹینرز روکے گئے۔ مذکورہ کنٹینروں کے بارے میں پوچھ تاچھ پر  یہ  پایا گیا  کہ دو قطاروں میں رکھے ہوئے بارود کے تھیلوں میں اعلان کردہ کارگو "کمپاؤنڈڈ اینیمل فیڈ" کے ساتھ ساتھ "بارلی" اور باقی ماندہ تھیلوں میں "چھالیہ " شامل تھی۔

آٹھ اعشاریہ 61 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل کی گئی  114.372 میٹرک ٹن چھالیہ ضبط کی گئی، اسے کارگو یعنی کمپاؤنڈڈ اینیمل فیڈ اور جو کو کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت کسٹم ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کیا گیا۔  ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ سبھی پانچ کنٹینر کی در آمد چنئی سے ایک شخص کے ذریعہ کی گئی تھی۔ اطلاع  ملنے کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور مذکورہ سرغنہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ جس نے  خفیہ طریقے سے ان سامان کی کھیپ کو اسمگل کرنے کا انتظام کیا ہے، اسے گرفتار کرکے جوڈیشیل ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

 اس سے پہلے  ڈی آر آئی چنئی زونل یونٹ نے  232 اعشاریہ 349 میٹرک ٹن چھالیہ ضبط کی تھی، جس کی قیمت  11 اعشاریہ 72 کروڑ روپے تھی اور یہ  مختلف سامان میں چھپا کر رکھی گئی تھی اور پچھلے کچھ مہینوں میں انڈو نیشیا سے در آمد کی گئی تھی۔  23-2022  کے مالی سال میں ڈی آر آئی  کی مختلف اکائیوں نے  143 کروڑ روپے مالیت کے تقریبا  3670.19 میٹرک ٹن چھالیہ ضبط کی تھی۔

ڈی آر آئی کی جانب سے اتنی بڑی مقدار میں  اسمگل کی گئی چھالیہ کو ضبط کر کے  اس نے سرکاری خزانے  کے مالئے  کی  نہ صرف بچت کی ہے بلکہ گھریلو صنعت ، خاص طور پر ان کسانوں اور تاجروں کے مفاد کا تحفظ بھی کیا  ہے، جن کی  روزی روٹی  پوری طریقے سے چھالیہ کے کاروبار پر منحصر  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

U-1311



(Release ID: 1896929) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi