ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے 9 - 11 فروری کو بنگلورو میں منعقد ہونے والی ماحولیات اور آب و ہوا کی پائیداری کے ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے بارے میں میڈیا  کو معلومات دیں

Posted On: 06 FEB 2023 6:42PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z9SI.png

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج 9 -11 فروری 2023 کو بنگلورو میں ہونے والی ماحولیات اور موسمیاتی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کا مقصد ایک  ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے  مربوط ،جامع اور اتفاق رائے پر مبنی نقطہ نظر  متعارف کرانا ہے ۔ جناب یادو نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان جی 20 کے لیے ماحولیات کے لیے ’لائف ‘ طرززندگی  اور لچکدار ترقی کے نمونے کو فروغ دے گا۔

جی 20  کی ہندوستانی صدارت کے تحت، ماحولیات اور موسمیاتی استحکام  سے متعلق ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کی میٹنگ 9-11 فروری 2023 کو بنگلورو میں منعقد ہوگی۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی میزبانی میں، کانفرنس کی صدارت محترمہ لینا نندن، سکریٹری، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، کریں گی۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مربوط، جامع اور اتفاق رائے پر مبنی نقطہ نظر کو اپنانے کے مقصد کے ساتھ، جی 20 ممالک کے متعدد مندوبین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجیحی طور پر، ورکنگ گروپ  کی اس میٹنگ میں مندرجہ ذیل چیزوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی :

  1. زمین کے بنجرہونے کو روکنا، ماحولیاتی نظام کی بحالی کی رفتار کو  تیز کرنا، اور حیاتیاتی تنوع کی افزودگی
  2. ایک پائیدار اور موسمیاتی اثرات سے محفوظ  نیلگوں معیشت کو فروغ دینا
  3. وسائل کی کارکردگی اور مدوّر معیشت کی حوصلہ افزائی کرنا

’لائف ‘   تینوں ترجیحات میں ایک اہم اور غیرمعمولی تھیم ہے۔ ای سی ایس ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کی منصوبہ بندی  تین دنوں میں کی گئی ہے جس میں کرناٹک ریاست کے بنگلورو میں ماحولیاتی نظام کی بحالی اور حیاتیاتی تنوع کی افزودگی کے طور طریقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک ضمنی تقریب بھی شامل ہے۔ اس کے بعد ہونے والی میٹنگیں گاندھی نگر، ممبئی اور چنئی میں منعقد ہوں گی۔

************

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 1309)



(Release ID: 1896928) Visitor Counter : 138


Read this release in: English