کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قومی صنعتی راہداری پروگرام کے ایک حصے کے طورپر جنوبی بھارت کے پہلےصنعتی راہداری پروجیکٹ ، تماکرو صنعتی ٹاؤن شپ کا سنگ بنیاد رکھا
پروجیکٹ کی اقتصادی زون کے لئے آخری میل تک کثیر ماڈل والی کنکٹوٹی کو پیش نظررکھتے ہوئے‘ پی ایم گتی شکتی ’ کے اصولوں کے خطوط پر جامع اور مربوط طریقہ کار کے ساتھ منصوبہ بندی کی گئی ہے: وزیراعظم
تماکرو صنعتی ٹاؤن شپ ، تماکرو کو ملک کا ایک اہم صنعتی مرکز بنانے میں مددکرے گا: وزیراعظم
تماکرو پروجیکٹ 5-6 برس کی مدت کے دوران روزگار کےلئے تقریباََ 88000 افراد کو مواقع فراہم کرے گا اور تقریباََ سات ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ،خطے میں ترقی اور خوشحالی میں اضافہ کرے گا
تماکرو صنعتی ٹاؤن شپ پروجیکٹ اور صنعتی راہداری پروگرام وسیع طورپر مستقبل میں ملک کی جامع ترقی میں وسیع تعاون کرے گا
Posted On:
06 FEB 2023 8:23PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی بھارت کے پہلےصنعتی راہداری پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ، جو چنئی – بنگلورو صنعتی راہداری کے تحت تماکرو میں 8500 ایکڑ آراضی پر نافذکیا جائے گا۔
اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج ایس بومئی ، وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی ، حکومت کرناٹک کے وزیر جناب مروگیش نیرانی ، جناب ا راگا جنانند ، حکومت کرناٹک کے وزیر جناب جے سی مدھوسوامی ، جناب بی سی ناگیش ، وی سومنا ، جی ایس بسوراج ، رکن پارلیمنٹ جناب جاگیش ، ، این آئی سی ڈی سی کی سی ای او او ر ایم ڈی محترمہ سمیتا داورا او ر دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کی خاطر اقتصادی زون کے لئے آخری میل تک کثیر ماڈل والی کنکٹوٹی کے معاملے کو نظر میں رکھتے ہوئے پی ایم گتی شکتی کے اصولوں کے خطوط پر ایک جامع اورمربوط طریقہ کار پر تماکروصنعتی ٹاؤن شپ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔
حکومت ہند نے قومی صنعتی راہداری ترقی اور نفاذ ٹرسٹ ( این آئی سی ڈی آئی ٹی ) اور حکومت کرناٹک نے کرناٹک صنعتی علاقے کے ترقیاتی بورڈ ( کے آئی اے ڈی بی ) کے ذریعہ خصوصی مقصد والی وھیکل ( ایس پی وی ) کے ذریعہ تماکرو ضلع میں وسنتا نرسا پورہ میں 8500 ایکڑ پر محیط رقبے پر تین مرحلوں میں صنعتی ٹاؤن شپ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سی بی آئی سی پروجیکٹ میں تین علاقوں پر صنعتی ٹاؤن شپ تیار کیا جائے گا،جس میں کرشنا پٹنم (آندھر اپردیش ) ، تماکرو ( کرناٹک) اور پنیری ( تمل ناڈو )شامل ہیں۔تماکروکو فروغ دینے کے لئے ترجیح دی گئی ہے ،جس میں 1736.20 ایکڑ آراضی کو ترقی کے ترجیحی علاقے کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے۔
پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ( فیز اے ) 5-6 سال کی مدت کے دوران تقریباََ 88000 افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیداہوں گے اور 7000 کروڑروپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری راغب ہوگی ،جس سے خطے میں ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔
پی ایم گتی شکتی کے آخری میل تک کثیر ماڈل والی کنکٹوٹی کے اصولوں پر مبنی تیار ہونے والی صنعتی ٹاؤن شپ میں عالمی درجے کا بنیادی ڈھانچہ ہوگا، جو ممبئی –چنئی قومی شاہراہ 48 کے ساتھ منسلک ہوگا، یہ بنگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریباََ 115 کلومیٹر دور واقع ہے اور تماکروریلوے اسٹیشن 25 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ بنگلورو بندرگاہ سے صرف 300 کلومیٹردور ہے اور یہ علاقہ قومی شاہراہ سے بہت بہتر طور پر مربوط ہے۔ کثیر ماڈل والی کنکٹوٹی خام مال اور تیار مصنوعات کی بلارکاوٹ نقل وحمل کو یقینی بنائے گی۔
بنیادی ڈھانچے میں تمام چھوٹی بڑی کمیوں کو نشانزد کیا گیا ہے اور متعلقہ وزارتوں کے ذریعہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ مجموعی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔جس میں آراضی کا استعمال صنعت ، اداروں ، رہائش ،تجارت اور سرسبز علاقوں کے لئے ہوگا ،جس سے یہ اسمارٹ صنعتی شہر پوری طرح خود منحصر اور لچک دار ہوگا ۔ یہ پروجیکٹ سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرے گا ، جدت طرازی کو فروغ دے گا ، ہنر مندی کے فروغ میں اضافہ کرے گا اور بھارت کو سرمایہ کاری کا عالمی مرکز کے طور پر فروغ دے گا۔ اس صنعتی شہر کے لئے مخصوص شعبوں میں خوراک کی ڈبہ بندی ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات ، الیکٹرانکس ، آٹو اور آٹو کے پرزے ، ادویہ سازی ، کیمکل ، انجنئرنگ اور جنرل مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔
بھارت کی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ بڑھانے کے مقصدسے قومی صنعتی راہداری ترقیاتی پروگرام نافذ کیا جارہا ہے ،جس میں عالمی درجے کے پلگ اینڈ پلے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گیارہ صنعتی راہداریوں کے تحت 32 گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہر تیار کئے جائیں گے۔
حکومت کے منتر ‘‘ ریفارم ، پرفارم اینڈ ٹرانسفارم ’’ کے ساتھ چار اسمارٹ صنعتی شہر پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں ، جو گجرات کے دھولیرا ، مہاراشٹر کے شیندرا بدکن ، مدھیہ پردیش کے وکرم ادیوگ پوری اور اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں مربوط صنعتی ٹاؤن شپ میں واقع ہیں۔
تماکرو صنعتی ٹاؤن شپ ، حکومت کے ‘ میک ان انڈیا میک فار دی ورلڈ ’ کے وژن کے ساتھ وسیع طور پر ملک کی جامع ترقی میں تعاون کرے گا۔
وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ‘‘ سی بی آئی سی پروجیکٹ کا فروغ صنعتی ترقی اور خطے میں کنکٹوٹی کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پروجیکٹ خطے کے عوام کے لئے قابل قدر اقتصادی اور سماجی فوائد لائے گا’’
*************
ش ح۔وا ۔ رم
U-1303
(Release ID: 1896922)
Visitor Counter : 174