وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کرن رجیجو، جی کشن ریڈی، انوراگ سنگھ ٹھاکر، ڈاکٹر سبھاش سرکار اور ڈاکٹر راج کمار ر نجن سنگھ کی موجودگی میں یوا سنگم پورٹل کا آغاز کیا
یوا سنگم امرت کال میں بھارت کے جذبے کو مزید مستحکم کرے گا: دھرمیندر پردھا ن کا بیان
تقریباً ایک ہزار نوجوان یوا سنگم کے تجرباتی پروجیکٹ میں شرکت کریں گے
Posted On:
06 FEB 2023 8:29PM by PIB Delhi
تعلیم، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیند رپردھان نے یوا سنگم پورٹل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر قانون وانصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، ثقافت و سیاحت اور شمال مشرقی خطے (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار اور تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ بھی موجود تھے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
شمال مشرقی ریاستوں اور دیگر ریاستوں کے نوجوانوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے کو مستحکم کرنے کی غرض سے حکومت ہند کی تعلیم کی وزارت نے مختلف وزارتوں اور محکموں جیسے ثقافت، سیاحت ، ریلوے، اطلاعات ونشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، داخلی امور، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے اور آئی آر سی ٹی سی کے اشتراک سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت یوا سنگم کے اقدام کے بارے میں تصور کیا ہے۔ تقریبا ایک ہزار نوجوان یوا سنگم کے تجرباتی پروجیکٹ میں شرکت کریں گے۔
یوا سنگم شمال مشرقی ریاستوں سے لے کر دیگر ریاستوں کے طلباء اور کیمپس کے باہر طلباء پر مشتمل نوجوانوں کے خو نمائشی دوروں کو انجام دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ پریٹن (سیاحت)، پرمپرا (روایات)، پرگتی (ترقی) اور پرسپر سمپرک (عوام سے عوام کے درمیان رابطہ) کے 4 وسیع شعبوں کے تحت مختلف پہلوؤں کے کثیر سمت والا تجربہ فراہم کرے گا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ شمال مشرق اور ہندوستان کے باقی علاقوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی یہ ایک اور پہل ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے مطابق یوا سنگم عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرے گا اور ہماری شمال مشرقی ریاستوں کے درخشاں ثقافت کو اصل دھارے میں لائے گا اور شمال مشرق میں ہمارے نوجوانوں کے لئے خاص طور پر معلوماتی تبادلے کے لئے مواقع اور زبردست خود نمائی کا ایک موقع فراہم کرے گا۔
جناب پردھان نے مزید کہا کہ یوا سنگم ہندوستان کی گونا گونیت ، انفرادیت کے جذبے کو تقویت دینے کے علاوہ ہندوستان کی جمہوریت کو مستحکم کرنے کو اجاگر کرے گا، جس کے بارے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک منفرد پہل یوا سنگم امرت کال میں ہندوستان کے جذبے کو مزید مستحکم کرے گا۔
وزیر موصوف نے نوجوانوں کو آگے آنے کے لئے کہا اور ان سے کہا کہ یوا سنگم کے لئے تجاویز فراہم کریں اور اپنا رجسٹریشن کرائیں۔
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ یوا سنگم کی پہل پروگرام میں شرکت کرنے والے ہزاروں نوجوانوں میں مفاہمت کا ایک قومی جذبہ پیدا کرے گا، جس کی آواز ملک بھر میں گونجے گی اور ایک شریشٹھ بھار ت کی تعمیر میں زبردست تعاون فراہم ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں اور پروگراموں کو شروع کر کے ہندوستان کو مضبوط اور متحد کرنے کا تصور کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ہندوستان کی گوناگونیت کے ساتھ شناخت کو سمجھانے کے لئے مختلف ریاستوں کے نوجوانوں کے لئے یوا سنگم دوروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد ایک دوسرے کی وراثت، ثقافت، کسٹم ، روایات کے تئیں ایک جذبے کو فروغ دینا ہے، تاکہ شریشٹھ بھارت کے جذبے کو آگے بڑھایا جاسکے۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلباء زبان، ادب کھانے پینے، فیسٹول، ثقافتی تقریبات اور سیاحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر مختلف جغرافیائی اور ثقافتی صورت حال میں رہنے کے تجربے حاصل کر سکیں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان ایک منفرد ملک ہے، جس کے تانے بانے گونا گوں لسانیت ، ثقافت اور مذہبی دھاگوں سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک جامع قومی شناخت سے منسلک ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی نگرانی میں ملک کے نوجوانوں کے فائدے کے لئے نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 ، کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا مومنٹ اور اضافی بجٹ مختص کرنا وغیرہ جیسے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت، مختلف خطوں کے عوام کے درمیان ایک پائیدار اور ٹھوس ثقافتی رابطے کے نظریے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات نوجوانوں کو بااختیار بنا سکیں گے، جس سے وہ بھارت کو امرت کال سے سورنم کال تک لے جائیں گے۔
اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتھی نے سبھی شخصیتوں کا خیر مقدم کیا اور اے آئی سی ٹی ای کے چیئر مین پروفیسر ٹی جی سیتارام نے شکریہ کے ووٹ کی تجویز پیش کی، ٹیکنالوجی کے لئے نیشنل ایجو کیشنل الائنس کے چیف کوارڈی نیٹنگ آفیسر ڈاکٹر بدھا چندر شیکھر نے پورٹل کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دیا۔
اس پورٹل کی رسائی کے لئے یہاں کلک کریں: https://ebsb.aicte-india.org/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ ق ر
6U-130
(Release ID: 1896921)
Visitor Counter : 125