بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بھارت ،قطر کے ساتھ باہمی تعلقات کو مستحکم کررہا ہے
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں ( پی ایس ڈبلیو ) کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب جسیم سیف احمد السلیطی کے ساتھ میٹنگ کی
بھارتی بندرگاہوں اور قطری بندرگاہوں کے درمیان رابطوں سمیت باہمی بحری تعاون کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا : جناب سربانند سونووال
سال 2023 میں بھارت اور قطر کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کے 50سال مکمل ہورہے ہیں
Posted On:
06 FEB 2023 8:52PM by PIB Delhi
بندرگاہوں وجہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نئی دلی میں قطر کے ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب جسیم سیف احمدالسیطی کے ساتھ دونوں ملکو ں کے درمیان نقل وحمل کی سہولیات میں فروغ سے متعلق مختلف پالیسیوں اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران بندرگاہو ں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر ، (پی ایس ڈبلیو ) کے سکریٹری جناب سدھانش پنت اور ایڈیشنل سکریٹری ( پی ایس ڈبلیو ) جناب راجیش کمار سنہا کے ساتھ وزارت کے دیگر سینئر عہدے داروں نے شرکت کی ۔
بھارت اورقطر کے درمیان تاریخی قریبی تعلقات ، باقاعدگی کے ساتھ اہم روابط پر مبنی شاندار فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔وسیع ، متنوع اور اہم بھارت کے بین الاقوامی تعلقات کا ماڈل قطر کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
جناب سربانند سونووال نے کہا کہ بندرگاہوں کے آپریشن ، لاجسٹکس ،سپلائی چین کے بندوبست اور ڈجٹیلائزیشن کے شعبوں میں بہترین طریقہ کار میں ساجھیداری سمیت بھارتی بندرگاہوں اورقطر کی بندرگاہوں کے درمیا ن باہمی بحری تعاون اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ قطر ، بھارت کو ایل این جی ، ایل پی جی ، کیمکلز اور پیٹروکیمکل ،فرٹیلائزر ، پلاسٹک اور المونیم کی مصنوعات برآمدکرتا ہے جبکہ بھارت کے ذریعہ قطر کو اناج ، تانبے ، لوہا اور اسٹیل کی مصنوعات ، سبزی ، پھل ،مصالحے ، ڈبہ بند خوراک ، بجلی اور دیگر مشینر ی ، پلاسٹک کی مصنوعات ،تعمیراتی سامان ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات ، کیمکل ، جواہرات اور ربڑ وغیرہ برآمد کرتا ہے۔ بھارت اور قطرکے درمیان باہمی تجارت 22-2021 میں 15.03 ارب ڈالر تھی ۔ سال 22-2021 کے دوران بھارت نے قطر کو 1.83 ارب ڈالر کی برآمدات کی جبکہ بھارت نے قطر سے 13.19 ارب ڈالر کا سامان درآمد کیا۔ سال 2021 میں بھارت قطر کی طرف سے برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا ۔
اس سال (2023) بھارت اورقطر کےدرمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں اور جناب جسیم سیف احمد السلیطی 5سے 8فروری 2023 تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔
*************
ش ح۔وا ۔ رم
U-1295
(Release ID: 1896890)
Visitor Counter : 183