وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایل سی اے بحریہ اور MIG-29K جنگی جہاز کی آئی این ایس وکرانت پر پہلی لینڈنگ

Posted On: 06 FEB 2023 7:47PM by PIB Delhi

”ہندوستان کے پہلے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز پر مقامی ایل سی اے بحریہ کی کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف آتم نربھر بھارت کے ہمارے اجتماعی وژن کی تکمیل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ Mig-29K کی پہلی لینڈنگ بھی آئی این ایس وکرانت کے ساتھ لڑاکا طیارے کے انضمام کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان تمام لوگوں کو مبارک ہو جنہوں نے اسے انجام دیا۔“ – امیر بحریہ آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف

آئی این ایس وکرانت پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز ہے اور ہمارے ملک کا اب تک کا سب سے پیچیدہ جنگی جہاز ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ جہاز کو انڈین نیوی کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے اور میسرز کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے۔ کیریئر کو 02 ستمبر 22 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن کیا گیا تھا جبکہ ہندوستان کے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس کے مہمان خصوصی تھے۔

کیرئیر کی تعمیر حکومت ہند کے ’آتم نربھر بھارت‘ وژن کے لیے ایک بڑا فروغ ہے۔ کیریئر 13 دسمبر 22 سے روٹری ونگ اور فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کے ساتھ ’جنگ کے لیے تیار‘ ہونے کے حتمی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایئر سرٹیفیکیشن اور فلائٹ انٹیگریشن ٹرائلز کے لیے وسیع فضائی آپریشن کر رہا ہے۔ ایوی ایشن ٹرائلز کے ایک حصے کے طور پر، ایل سی اے (بحریہ) اور MiG-29K کی لینڈنگ آئی این ایس وکرانت پر 06 فروری 23 کو ہندوستانی بحریہ کے ٹیسٹ پائلٹس نے کی تھی۔

 

 

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1286


(Release ID: 1896838) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi