وزارات ثقافت
نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) 16 سے 26 فروری تک بھارت رنگ مہوتسو (بی آر ایم) 2023 کے 22ویں ایڈیشن کا انعقاد کرے گا
قومی راجدھانی دہلی کے علاوہ نو شہروں میں تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
06 FEB 2023 4:28PM by PIB Delhi
نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) بھارت رنگ مہوتسو (بی آر ایم)، 2023 کے 22ویں ایڈیشن کا 16 سے 26 فروری 2023 تک انعقاد کرے گا۔ یہ با وقار بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول دہلی، جے پور، راجمندری، رانچی، گوہاٹی، جموں، سری نگر، بھوپال، ناسک اور کیوڑیا میں منعقد کیا جائے گا۔ اختتامی تقریب 26 فروری کو کیوڑیا میں ہوگی۔
22ویں بھارت رنگ مہوتسو میں ڈراموں اور ثقافتی پرفارمنس کی شاندار نمائش، عالمی تناظر میں تھیٹر کی عالمی اور اسٹریٹجک اہمیت کے متعدد موضوعاتی پینل مباحثے شامل ہوں گے۔ تھیٹر انسانی جذبات کو اس انداز میں پہنچانے کے لیے فن روایات کی سب سے قدیم اور مؤثر ترین شکل ہے جو پرانے زمانے سے لے کر موجودہ دور تک برقرار ہے۔
آج دہلی میں این ایس ڈی کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، این ایس ڈی کے ڈائریکٹر، پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش چندر گوڑ نے بتایا کہ بی آر ایم کے موجودہ ایڈیشن میں، ”ہم نے 960 گذارشات میں سے بین الاقوامی اندراجات سمیت منتخب ڈراموں کی فہرست کی چھان بین کی ہے۔ دہلی اس تہوار میں 10 روایتی پرفارمنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ادارہ 22ویں بی آر ایم کے پلیٹ فارم کے ذریعے نئی لوک صلاحیتوں کی نشوونما کو فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے۔ لہذا ہم نے کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان تھیٹر کے شائقین کو شامل کیا جا سکے۔
ڈاکٹر رمیش نے یہ بھی کہا کہ مختلف ریاستوں کے اداروں کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے جہاں ڈرامے منعقد کیے جائیں گے۔ اس سے مقامی فنکاروں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا اور ڈرامے مقامی لوگوں کو راغب کریں گے۔
بھارت رنگ مہوتسو کا مقصد دیگر اقوام کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ ملک بھر میں تھیٹر کی روایات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرتا ہے۔ اس عظیم الشان میلے میں صرف فنکار ہی نہیں بلکہ نامور ہدایت کار بھی شرکت کریں گے۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ نے آخری بار جولائی 2022 میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ”آزادی سیگمنٹ“ کے تحت بھارت رنگ مہوتسو کا انعقاد کیا تھا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، این ایس ڈی، ریپرٹری کمپنی نے 25 جولائی 2022 کو نیشنل وار میموریل میں 'کارگل ایک شوریہ گاتھا' کے نام سے ایک منفرد ڈرامہ پیش کیا تھا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1277
(Release ID: 1896833)
Visitor Counter : 135