ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی کا مجموعی اے کیو آئی ہنوز پووَر زمرے میں، گریڈیڈ ریسپونس ایکشن پلان (جی آر اے پی) لاگو ہے

Posted On: 06 FEB 2023 6:30PM by PIB Delhi

آئی آئی ٹی ایم ؍ آئی ایم ڈی کے ذریعے دستیاب کرائی گئی ہوا کے معیار کی پیش گوئی کے تناظر میں  ، گریڈڈ ریسپونس ایکشن پلان کے تحت کارروائی سے متعلق ذیلی کمیٹی نے جو این سی آر   اور    ملحقہ علاقوں کی  ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کے تحت قائم کرتی ہے، آج میٹنگ کر کے دہلی-این سی آر میں ہوا کی کوالٹی کے موجودہ منظرنامے کا جائزہ لیا۔

کل تک دہلی کی مجموعی اے کیو آئی کے بڑھنے کی پیش گوئی تھی، آج دہلی کی اوسط اے کیو آئی آلودگی پر قابو کے مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) کے چار بجے شام کے اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق 265 تھی۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں اے کیو آئی پوور زمرے میں رہنے کا امکان ہے، جیسا کہ آئی آئی ٹی ایم ؍  آئی ایم ڈی کے مہیا کردہ  ڈاٹا میں بتایا گیا ہے۔

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے گریڈڈ ریسپونس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائیوں سے  متعلق ذیلی کمیٹی نے ہوا کے معیار کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لینے اور مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جی آر اے پی کے تحت زیر عمل ایکشن کو جاری رکھا جانا چاہئے اور اس مرحلے میں جی آر اے پی کے ددوسرے مرحلے کو لاگو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ذیلی کمیٹی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور باقاعدگی سے ہوا کی کوالٹی کے منظرنامے کا جائزہ لیتی رہے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1896792) Visitor Counter : 118
Read this release in: English , Hindi