کوئلے کی وزارت

جنوری 2023 میں کوئلے کی پیداور 12.94 فیصد اضافے کے ساتھ 89.96 ملین ٹن تک پہنچ گئی


28 کوئلے کی کانیں 100 فیصد سے زیادہ کوئلہ پیدا کرتی ہیں

 کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں 17.79 فیصدکا اضافہ

Posted On: 03 FEB 2023 4:48PM by PIB Delhi

بھارت کی کوئلے کی مجموعی پیداوار جنوری 2022کے مقابلے جنوری 2023 کے دوران 79.65 ملین ٹن سے 12.94 فیصد بڑھ کر 89.96 ملین ٹن(ایم ٹی)  ہو گئی۔ کوئلہ کی وزارت کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 23 کے دوران کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے 11.44 فیصد کی ترقی درج کی ہے، جب کہ ایس سی سی ایل اور حکومت کے زیرنگرانی  چلنے والی کانوں/ دیگر نے بالترتیب 13.93 فیصد اور 22.89 فیصد کی ترقی درج کی ہے۔

جنوری 2023 کے دوران کوئلہ پیدا کرنے والی سرفہرست 37 کانوں میں سے 28 کانوں نے 100 فیصد سے زیادہ پیداوار کی ہے ، جب کہ تین کانوں کی پیداوار 80 سے 100 فیصد کے درمیان رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، جنوری 2022 کے مقابلے جنوری 2023 کے دوران کوئلے کی ترسیل 75.47 ملین ٹن سے 8.54 فیصد بڑھ کر 81.91 ملین ٹن ہو گئی ہے۔ جنوری2023 کے دوران، سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور اور حکومت کے زیرنگرانی  چلنے والی کانوں / دیگر نے بالترتیب 64.45 ملین ٹن ، 6.84 ملین ٹن اور 10.61 ملین ٹن بھیج کر 6.07 فیصد، 14 فیصد اور 21.9 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔ جنوری 2023 کے دوران بجلی کی افادیت کی ترسیل 8.01 فیصد بڑھ کر 67.72 ملین ٹن ہو گئی ، جو جنوری 2022 میں 62.70 ملین ٹن تھی۔

 

کوئلے کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں جنوری 2023 میں 17.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جنوری 2023 میں بجلی کی مجموعی پیداوار جنوری 2022 میں پیدا ہونے والی بجلی سے 18.33 فیصد زیادہ رہی ہے۔ اسی طرح، جنوری 2023 میں بجلی کی کل پیداوار 136973 ایم یو ہو گئی، جب کہ دسمبر 2022 میں 128536 ایم یو تھی اور اس میں 6.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ش م۔ج ا(

U. No. 1260

 


(Release ID: 1896579) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi