ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں سبھی 75 رامسارمقامات میں گیلی زمین کا عالمی دن منایا گیا


ہندوستان کے پاس ایشیا میں رامسار مقامات کا سب سے بڑا نیٹورک ہے

رامسار مقامات عالمی بایولوجیکل تنوع کے تحفظ کے لئے ایک اہم ماحولیاتی نیٹورک فراہم کرتا ہے اور انسانوں کی فلاح میں مدد گار ثابت ہوتا ہے

Posted On: 05 FEB 2023 9:56PM by PIB Delhi

ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے 200 سے زیادہ تقریبات کے ساتھ اس سال تمام 75 رامسار مقامات پرگیلی زمینوں کا عالمی دن منایا ۔رامسار مقامات پر قومی پرچم لہرایا گیا اور ان تقریبات کے دوران لوگوں کو گیلی زمین کے تئیں عہد دلایا گیا ۔طلبا کو شامل کرکے 50سے زیادہ سرگرمیاں  منعقد ہوئیں جس میں ڈرائینگ مقابلہ ، کوئز مقابلہ ، ایکسپوزر سرگرمیاں اور پرندوں کو دیکھنے جیسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

یہ سرگرمیاںوزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے گیلی زمینوں کے شرکت پر مبنی بندوبست سے متعلق توجہ کے مطابق ہیں جنہوں نے 29 جنوری 2023 کو من کی بات پروگرام میں  رمسار مقامات کے تحفظ میں مقامی برادریوں کی جانب سے ادا کئے گئے قیمتی رول کو اجاگر کیا گیا تھا ، جو تقریبات ملک بھر میں منعقد ہوئیں وہ حسب ذیل ہیں۔

جموں وکشمیر میں شہریوں نے ولر جھیل میں گیلی زمینوں کے تحفظ کا عہد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HQ7P.jpg

جموںو کشمیر کے ولر میں قومی پرچم لہراتے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WFCD.jpg

جموں وکشمیر کے ولر میں گیلی زمین  کےمتراز

ہماچل پردیش میں ہائی اسکول چمبا کے طلبا کو  سیمینار کے اہتمام کے دوران ویٹلینڈ کی قدروں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔بلاسپور میں طلبا نے گیلی زمین کے عالمی دن کے موضوع پر پینٹگ اور سلوگن مقابلے میں اینٹریز جیتنے کے لئے انعامات حاصل کئے ۔ ہریانہ میں ریاست کے سلتانپور نیشنل پارک میں  طلبا کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UK3X.png

پنجاب کے کانجلی میں گیلی زمین کے عالمی دن کی تقریبات

 

اترپردیش  کے سرسائی ناوڑ میں طالب علموں کے لیے پرندوں کو دیکھنے کے اجلاس  سے متعلق ایک سیشن  کا اہتمام کیا گیا جس میں پرجاتیوں کے لیے رہائش کی مختلف ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بہار میں، ریاست کی رامسار سائٹ کنور جھیل، بیگوسرائے میں شہریوں اور طلبہ کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اور مدھیہ پردیش میں اندور اور بھوپال میں اس موقع پر عوامی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شہروں کے میئروں نے پائیدار شہری کاری کے لیے گیلی زمینوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QKN4.png

اترپردیش کے بکھیرا  میں جنگلی جانوروں کے  تحفظ والے علاقوں میں پرندوں کا فیسٹول منعقد کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005M4Q8.png

مدھیہ پردیش کے یشونت ساگر میں لوگوں نے گیلی زمین کے تئیں عہد لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006M7SW.png

بہار کے کابڑ تال میں پینٹگ اور کوئز مقابلے کے لئے انعامات کی تقسیم۔

منی پور میں وزیر اعلی جناب این برین سنگھ نے گیلی کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی پیغام دیا ۔اروناچل پردیش میں اور لوک تک جھیل میں پبلک سیمینار اور بہت سی تقریبات منعقد ہوئیں ، ریاست کی ویٹلینڈ اتھارٹی نے اس موقع پر ایک خصوصی پوسٹر کا اجرا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007P82Y.jpg

آسام کے دیپور بیل میں طلبا کی طرف سے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا ۔

اڈیشہ میں وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے گیلی زمین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور شہریوں کوماحولیاتی نظام کے توازن کو برقرار رکھنے میں گیلی زمین کے رول کی اہمیت کو یاد دلایا اور انہوں نے آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کیا جبکہ ریاست کے رامسار مقامات کے تحفظ کے لئے حکومت کے عہد کو بھی دہرایا ۔تمپارہ جھیل اور انسوپا جھیلوں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں جہاں طلبا اور شہریوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008BAH7.png

اڈیشہ کے ستکوسیا گورج میں اسکولی طلبا کے لئے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔

تمل ناڈو میں جنگلات کے وزیر ایم میتھی ونتھن نے گیلی زمین کے عالمی دن کے موقع پر چنئی کےپالیکرانائی کے ایکو پارک میں ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0098EZC.png

تمل ناڈو میں پچورم مینگروز میں بیداری مہم

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010BN4U.jpg

 مہاراشٹر کے تھانے کریک میں پرندوں کو دیکھنے کی کوشش۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011NTAY.png

کرناٹک کے رنگا ناتھیتو میں گیلی زمین کے عالمی دن کی تقریبات۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0123708.jpg

کیرالہ کے اشھتامودی میں مصوری کے مقابلے کا اہتمام کیا۔

گیلی زمین کے عالمی دن کے بارے میں

1971 میں بین الاقوامی اہمیت کی حامل گیلی زمینوں پر رامسر کنونشن پر دستخط کی یاد میں دنیا بھر میں ہر سال 2 فروری کو ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے منایا جاتا ہے۔ ہندوستان 1982 سے اس کنونشن کا ایک فریق ہے اور 23 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے اب تک 75 ویٹ لینڈز کو رامسر سائٹس کے طور پر اعلان کر چکا ہے۔

2023 کے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے کا تھیم  ’ویٹ لینڈ ریسٹوریشن‘ ہے جو ویٹ لینڈ کی بحالی کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ایک پوری نسل سے مطالبہ ہے کہ وہ ویٹ لینڈز کے لیے فعال کارروائی کریں، مالی، انسانی اور سیاسی سرمایہ لگا کر ویٹ لینڈز کو معدوم ہونے سے بچائیں اور ان کو  بحال کریں جو تنزلی کا شکار ہو چکے ہیں۔

ہندوستان کے پاس ایشیا میں رامسار سائٹس کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، جو ان مقامات کو عالمی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم ماحولیاتی نیٹ ورک بناتا ہے۔ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) نے 2022 میں مشن سہبھگیتا کا آغاز کیا جس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل 75 آبی علاقوں کو ایک صحت مند اور مؤثر طریقے سے منظم کرنا ہےجو پانی اور خوراک کی  یقینی فراہمی میں تعاون دیتا ہے۔سیلاب، خشک سالی، طوفان اور دیگر انتہائی واقعات سے بچاتا ہے۔ روزگار پیدا کرنے کے علاوہ مقامی، قومی اور بین الاقوامی اہمیت کی انواع کا تحفظ کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی  میں تخفیف اور موافقت کے اقدامات کرتا ہے اور ثقافتی ورثے کو پہچان دیتا ہے ان کا تحفظ کرتا ہے۔

*************

ش ح۔  ح ا  ۔ م ش

U. No.1237


(Release ID: 1896526) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Marathi