امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے این این پی او کے بارے میں ٹویٹ کیا
Posted On:
04 FEB 2023 9:31PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ ’’یہ خوش آئند ہے کہ مودی حکومت پر اعتماد کے اظہار میں ناگالینڈ میں ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن (ای این پی او) نے اسمبلی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپنی کال واپس لے لی ہے۔ اس فیصلے سے امن اور ترقی کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے میں مدد ملے گی‘‘۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’میں جمہوری عمل کے لیے ای این پی او کی وابستگی کی تصدیق کرنے والے ان کے مثبت اشارے کے لیے شکر گزار ہوں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے شمال مشرقی ہندوستان کے لوگوں کو یقین دلانے کی انتھک کوششیں کی ہیں کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ای این پی او کا یہ قدم ان کوششوں کی ایک منظوری ہے‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-1217
(Release ID: 1896420)
Visitor Counter : 110