عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی معیشت کی  ایسی مستحکم  بنیاد رکھی ہے، جو تمام گھریلو اور عالمی ہلچل کا مقابلہ کر سکتی ہے   اوراسے  اب بھی  دنیا کی بڑی معیشتوں میں ایک "روشن جگہ" کے طور پر آئی ایم ایف کا خطاب  حاصل ہے


بروز بدھ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے "مستقبل کے بجٹ" کے بارے میں  رانچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، انقلابی اقدامات اور تبدیلی کی اصلاحات نے مئی 2014 سے ہندوستان کے کلی معاشی منظر نامے کو  مضبوط بنا دیا ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بجٹ میں جھارکھنڈ کے مخصوص پیکیج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 705 میں سے 75 درجہ فہرست قبائل جن کی شناخت پردھان منتری پی وی ٹی جی کے طور پر کی گئی ہے، 9 کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے، اس کے علاوہ قبائلی بچوں کے لیے 7 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول ہیں

Posted On: 04 FEB 2023 6:03PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛  ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک مستحکم ہندوستانی معیشت کی بنیاد رکھی ہے، جو تمام گھریلو اور عالمی ہلچل کا مقابلہ کر سکتی ہے اوراسے  اب بھی دنیا کی بڑی معیشتوں میں ایک "روشن جگہ"کے طور پر آئی ایم ایف کا خطاب حاصل ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے "مستقبل کے بجٹ" کے بارے میں جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مئی 2014 سے انقلابی اقدامات اور تبدیلی کی اصلاحات نے ہندوستان کےکلی معاشی منظر نامے کو مضبوط بنا دیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس "چٹان" جیسی بنیاد پر، 2023-24 کا بجٹ اگلے 25 سالوں میں ناقابل تسخیر مستقبل کے ہندوستان کی تعمیر کا وعدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ اس نے گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40 پوزیشن اوپر کی جانب چھلانگ لگا دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OFKA.jpg

اسے ایک ایسا بجٹ قرار دیتے ہوئے جو سماج کے ہر طبقے کی امنگوں کو پورا کرتا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، متوسط طبقے سے لے کر بڑی صنعت تک، خواتین سے لے کر نوجوانوں تک، کسان سے لے کر اسٹارٹ اپس تک، یہ سب کے لیے ایک جامع بجٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ماحول دوست نشو و نما جیسی ترجیحات 21ویں صدی کے عالمی معیارات کو نشانہ بناتی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ یکم  جولائی 2017 کی آدھی رات کو اشیاء اور خدمات  ٹیکس کی پہلی بڑی اقتصادی اصلاحات نئے ہندوستان کے لیے ایک راہ  ہموار کرنے والی قانون سازی تھی، جس کی وجہ سے  ایک قوم ، ایک ٹیکس اور ایک  بازار اور درحقیقت سردار پٹیل کے ’’ایک بھارت-شریشٹھ بھارت‘‘ کے خواب کی تعبیر تھی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس کے علاوہ، وزیر مودی مودی کی طرف سے گزشتہ نو سالوں میں تعمیل کی ضروریات میں کمی، سابقہ ٹیکس کا خاتمہ، کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کے ڈھانچے کو آسان بنانا، دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن کوڈ (آئی بی سی) میں بہتری جیسے کئی کاروبار نواز اصلاحات کی گئی ہیں۔  عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کا "کاروبار کرنے میں آسانی کا درجہ 2014 میں 142 تھا جو 2022 میں 63 ہو گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T3P0.jpg

پورے ملک اور تمام ریاستوں کے بجٹ کے مجموعی نقطہ نظر پر غور کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس میں ریاست جھارکھنڈ کے لیے مخصوص انتظامات ہیں اور اس بات کی نشاندہی کی کہ 705 درج فہرست قبائل  میں سے 75 جن کی شناخت خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ کے طور پر کی گئی ہے، 9 کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے۔  انہوں نے کہا، 15,000 کروڑ روپے ان خاندانوں کو بنیادی سہولیات جیسے رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم، صحت اور غذائی اجزاء تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

740 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ایسے 7 اسکول جھارکھنڈ میں چل رہے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کی کہ عام  بجٹ نے 3.5 لاکھ قبائلی طلباء کی خدمت کرنے والے ایکلویہ ماڈل اسکولوں کے لیے 38.800 اساتذہ اور معاون عملہ بھرتی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کل 500 بلاک میں سے جن کو اولو العزم  بلاک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، 34 کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے۔

ہندوستان کے امرت کال میں پہلے بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صحت، غذائیت، تعلیم، زراعت، آبی وسائل، مالی شمولیت، مہارت کی ترقی اور بنیادی انفراسٹرکچر جیسے متعدد شعبوں میں ضروری خدمات کی تکمیل  کے لیے یہ بجٹ سماج کے ہر طبقات کے لیے ہے اور تمام شعبوں کے تحفظات کو دور کرتا ہے لیکن مجموعی طور پر اس میں دیہی علاقوں کے محروم اور غیر مراعات یافتہ طبقوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے وژن  کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "شہروں میں رہنے والی خواتین سے لے کرگاوں کی خواتین تک، ملازمت کرنے والی خواتین سے لے کر گھریلو خواتین تک کے لیے  حکومت نے جل جیون مشن، اجولا یوجنا اور پی ایم آواس یوجنا وغیرہ جیسے اہم قدم اٹھائے ہیں جو خواتین کی فلاح و بہبود کو مزید بااختیار بنائیں گے۔ "

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ باہمی تعاون کی نئی وزارت کے قیام کے بعد بجٹ میں باہمی تعاون کے شعبے  لیے اہم اعلانات کیے گئے ہیں، جو دیہی معیشت کی ترقی کا سنگ بنیاد ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کوآپریٹو سیکٹر میں خوراک ذخیرہ کرنے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم بنائی ہے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بجٹ میں نئے پرائمری کوآپریٹیو بنانے کے لیےیکسر  تبدیلی کی ایک  نئی اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس سے دودھ اور مچھلی کی پیداوار کے شعبے کو وسعت ملے گی اور یہ کھیتی باڑی، مویشی پالنے والوں ، کسانوں اور ماہی گیروں کے لیے ان کی پیداوار کی بہتر قیمتوں کے ساتھ ایک بہتر تجویز ہوگی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TJIV.jpg

موسمیاتی خدشات پر ہندوستان کے بین الاقوامی وعدوں اور 2070 تک نیٹ زیرو کاربن حاصل کرنے کے اس کے عہد کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ بجٹ ماحول دوست ترقی، ماحول دوست معیشت، ماحول دوست بنیادی ڈھانچے ، اور پائیدار مستقبل کے لیے ماحول دوست ملازمتوں کو بے مثال توسیع دیتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چھوٹی ، بہت چھوٹی صنعتی اکائیوں کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے فرضی ٹیکس کی حد کو بڑھانے کے علاوہ، یہ بجٹ متوسط طبقے کے چہرے پر بھی مسکراہٹ لائے گا کیونکہ ٹیکس کی شرحوں میں کمی کے ساتھ ساتھ فائلنگ کے عمل کو آسان شفاف اور تیز تر بنایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U:1214


(Release ID: 1896411) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Tamil