اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آئی ایل نے جنوری میں اب تک کی بہترین پیداوار ریکارڈ کی ہے

Posted On: 04 FEB 2023 4:59PM by PIB Delhi

 

جنوری 2023 میں 1.26 لاکھ ٹن مینگنیز(ایم این) خام دھات کی پیداوار کے ساتھ،ایم او آئی ایل نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک کی جنوری کی بہترین پیداوار ریکارڈ کی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.7 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری، 2023 کے دوران 1.32 لاکھ ٹن ایم این اور کی فروخت جنوری، 2022 کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ تھی۔

شری اجیت کمار سکسینہ، سی ایم ڈی ایم او آئی ایل نے کہا کہ ایم او آئی ایل کی کارکردگی پچھلے چند مہینوں میں اوپر کی طرف بڑھ رہی ہے اور کمپنی مالی سال2023  میں بہتر کارکردگی کے لیے تیار ہے۔

ایم او آئی ایل ایک شیڈول-اے ایک ِمنی۔رتنا زمرہ ۔ I  سی پی ایس ای ہے جو وزارت اسٹیل، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ ایم او آئی ایل ملک میں مینگنیز اور کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، جو ملکی پیداوار میں تقریباً 45 فیصد حصے کا تعاون دیتا ہے۔ یہ ریاست مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں گیارہ کانیں چلاتا ہے۔ کمپنی کے پاس 2030 تک اپنی پیداوار کو دوگنا سے 3.00 ملین ٹن کرنے کا امید افزا وژن ہے۔ ایم او آئی ایل ریاست مدھیہ پردیش کے دیگر علاقوں کے علاوہ ریاست گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں بھی کاروباری مواقع تلاش کر رہی ہے۔

***

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1212

 


(Release ID: 1896375) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Tamil