قانون اور انصاف کی وزارت
عدالتوں کی ڈیجیٹل کاری
Posted On:
03 FEB 2023 5:05PM by PIB Delhi
حکومت نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے مقصد سے ضلع اور ماتحت عدالتوں کو کمپیوٹرائز کرنے کے لیے ملک میں ای کورٹس انٹیگریٹڈ مشن موڈ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ نیشنل ای گورننس پلان کے ایک حصے کے طور پر، یہ پروجیکٹ 2007 سے ہندوستانی عدلیہ کے آئی سی ٹی کی ترقی کے لیے ”ہندوستانی عدلیہ میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لیے قومی پالیسی اور ایکشن پلان“ کی بنیاد پر زیر عمل ہے۔ ای کورٹس پروجیکٹ کو ای-کمیٹی سپریم کورٹ آف انڈیا اور محکمہ انصاف کے اشتراک سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 2011 سے 2015 کے دوران نافذ کیا گیا تھا۔ پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ 2015 میں شروع ہوا جس کے تحت 18,735 ضلعی اور ماتحت عدالتوں کو کمپیوٹرائز کیا گیا ہے۔
ای کورٹس پروجیکٹ کے مرحلہ II کے دوران، تمام کورٹ کمپلیکس بشمول تعلقہ سطح کی عدالتوں کو ایک ایک ویڈیو کانفرنس کا سامان فراہم کیا گیا ہے اور 14,443 کورٹ رومز کے لیے اضافی ویڈیو کانفرنسنگ آلات کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ 2506 وی سی کیبنز کے قیام کے لیے فنڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اضافی 1500 وی سی لائسنس حاصل کیے گئے ہیں۔ 3240 کورٹ کمپلیکس اور اسی طرح کی 1272 جیلوں کے درمیان وی سی کی سہولیات پہلے ہی فعال ہیں۔
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے پچھلے تین سالوں کے دوران جاری کیے گئے فنڈز کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے۔
سال
|
منظور شدہ بجٹ
|
جاری کردہ بجٹ
|
2019-20
|
180
|
179.26
|
2020-21
|
180
|
179.31
|
2021-22
|
98.82
|
98.30
|
کُل
|
458.82
|
456.88
|
ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- وائیڈ ایریا نیٹ ورک (WAN) پروجیکٹ کے تحت، ہندوستان بھر کے کل کورٹ کمپلیکس کے 99.4 فیصد (2994 میں سے 2976 مختص) کو 10 Mbps سے 100 Mbps بینڈوتھ کی رفتار کے ساتھ کنیکٹیوٹی فراہم کی گئی ہے۔
- کیس انفارمیشن سافٹ ویئر (CIS) فری اینڈ اوپن سورس سافٹ ویئر (FOSS) پر مبنی ہے جسے این آئی سی نے تیار کیا ہے۔ فی الحال سی آئی ایس نیشنل کور ورژن 3.2 ضلعی عدالتوں میں لاگو کیا جا رہا ہے اور سی آئی ایس نیشنل کور ورژن 1.0 کو ہائی کورٹس میں لاگو کیا جا رہا ہے۔
- iii. نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ (NJDG) احکامات، فیصلوں اور مقدمات کا ایک ڈیٹا بیس ہے، جسے ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت ایک آن لائن پلیٹ فارم کے طور پر بنایا گیا ہے۔ یہ ملک کی تمام کمپیوٹرائزڈ ضلعی اور ماتحت عدالتوں کی عدالتی کارروائیوں/فیصلوں سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ مدعی 21.99 کروڑ سے زیادہ مقدمات اور 20.10 کروڑ سے زیادہ آرڈرز/ فیصلوں (02.01.2023 تک) کیس کی صورتحال کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
- iv. ای کورٹس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر، ایس ایم ایس پش اینڈ پل (2,00,000 ایس ایم ایس روزانہ بھیجے جاتے ہیں)، ای میل (2,50,000 بھیجے گئے) کے ذریعے وکلا/ مقدمات کو کیس کی حیثیت، کاز لسٹ، فیصلوں وغیرہ کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرنے کے لیے 7 پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔
- 17 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 21 ورچوئل عدالتیں ٹریفک چالان کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ 21 ورچوئل عدالتوں کے ذریعہ 2.40 کروڑ سے زیادہ مقدمات نمٹائے گئے ہیں اور 32.01.2023 تک 32 لاکھ (32,62,303) سے زیادہ معاملات میں 347.86 کروڑ روپے سے زیادہ کا آن لائن جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
- vi. ہندوستان کی سپریم کورٹ 3,79,954 سماعتیں (لاک ڈاؤن کی مدت کے آغاز سے 24.12.2022 تک) کر کے عالمی رہنما کے طور پر ابھری ہے۔ ہائی کورٹس (76,62,243 مقدمات اور ماتحت عدالتوں میں 1,68,47,529 مقدمات) نے 24.12.2022 تک 2.45 کروڑ ورچوئل سماعتیں کیں۔ 3240 کورٹ کمپلیکس اور اسی طرح کی 1272 جیلوں کے درمیان وی سی کی سہولیات بھی فعال کی گئی ہیں۔
- نئے ای فائلنگ سسٹم (ورژن 3.0) کو اپ گریڈ شدہ خصوصیات کے ساتھ قانونی کاغذات کی الیکٹرانک فائلنگ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ ای فائلنگ کے قوانین کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اور اسے اپنانے کے لیے ہائی کورٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔ کل 19 ہائی کورٹس نے 31.12.2022 تک ای فائلنگ کے ماڈل رولز کو اپنایا ہے۔
- مقدمات کی ای فائلنگ کے لیے فیس کی الیکٹرانک ادائیگی کے اختیار کی ضرورت ہوتی ہے جس میں کورٹ فیس، جرمانے وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ کل 20 ہائی کورٹس نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ای پیمنٹ کو لاگو کیا ہے۔ کورٹ فیس ایکٹ میں 31.12.2022 تک 22 ہائی کورٹس میں ترمیم کی گئی ہے۔
- ix. نیشنل سروس اینڈ ٹریکنگ آف الیکٹرانک پروسیسز (این ایس ٹی ای پی) کو ٹیکنالوجی سے چلنے والے عمل کو پیش کرنے اور سمن جاری کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اسے فی الحال 28 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے۔
- بینچ کی تلاش، کیس کی قسم، کیس نمبر، سال، درخواست گزار/ مدعا کا نام، جج کا نام، ایکٹ، سیکشن، فیصلہ: تاریخ سے تاریخ تک اور مکمل متن کی تلاش جیسی خصوصیات کے ساتھ ایک نیا ”ججمنٹ سرچ“ پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ یہ سہولت سب کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
- xi. نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ (این جے ڈی جی) کے ذریعے بنائے گئے ڈیٹا بیس کا مؤثر استعمال کرنے اور عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے 25 ہائی کورٹس میں 39 ایل ای ڈی ڈسپلے میسج سائن بورڈ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
- ای فائلنگ اور ای کورٹس کی خدمات کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری اور واقفیت پیدا کرنے اور ”ہنر مندی کی تقسیم“ سے نمٹنے کے لیے، ای فائلنگ سے متعلق ایک کتابچہ اور ”ای فائلنگ کے لیے رجسٹریشن کیسے کریں“ پر ایک بروشر انگریزی، ہندی اور 11 علاقائی زبانوں میں دستیاب کرایا گیا ہے۔
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
ضمیمہ-I
عدالتوں کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق 03/02/2023 کے لوک سبھا کے غیر ستارہ سوال نمبر 267 کے جواب میں حوالہ دیا گیا بیان۔ ای کورٹس پروجیکٹ مرحلہ II کے تحت کورٹ کمپلیکس اور عدالتوں کی کمپیوٹرائزیشن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ہائی کورٹ
|
ریاست
|
کورٹ کمپلیکس
|
عدالتیں
|
1
|
الہ آباد
|
اتر پردیش
|
180
|
2222
|
2
|
آندھر پردیش
|
آندھر پردیش
|
218
|
617
|
3
|
بمبئی
|
دادرا اور نگر حویلی
|
1
|
3
|
دمن و دیپ
|
2
|
2
|
گوا
|
17
|
39
|
مہاراشٹر
|
471
|
2157
|
4
|
کلکتہ
|
انڈمان و نیکوبار جزائر
|
4
|
14
|
مغربی بنگال
|
89
|
827
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
چھتیس گڑھ
|
93
|
434
|
6
|
دہلی
|
دہلی
|
6
|
681
|
7
|
گواہاٹی
|
اروناچل پردیش
|
14
|
28
|
آسام
|
74
|
408
|
میزورم
|
8
|
69
|
ناگالینڈ
|
11
|
37
|
8
|
گجرات
|
گجرات
|
376
|
1268
|
9
|
ہماچل پردیش
|
ہماچل پردیش
|
50
|
162
|
10
|
مرکز زیر انتظام علاقہ جموں وہ کشمیر اور مرکز زیر انتظام علاقہ لداخ
|
مرکز زیر انتظام علاقہ جموں وہ کشمیر اور مرکز زیر انتظام علاقہ لداخ
|
86
|
218
|
11
|
جھارکھنڈ
|
جھارکھنڈ
|
28
|
447
|
12
|
کرناٹک
|
کرناٹک
|
207
|
1031
|
13
|
کیرالہ
|
کیرالہ
|
158
|
484
|
لکشدیپ
|
1
|
3
|
14
|
مدھیہ پردیش
|
مدھیہ پردیش
|
213
|
1363
|
15
|
مدراس
|
پڈوچیری
|
4
|
24
|
تمل ناڈو
|
263
|
1124
|
16
|
منی پور
|
منی پور
|
17
|
38
|
17
|
میگھالیہ
|
میگھالیہ
|
7
|
42
|
18
|
اڑیسہ
|
اڑیسہ
|
185
|
686
|
19
|
پٹنہ
|
بہار
|
84
|
1142
|
20
|
پنجاب و ہریانہ
|
چندی گڑھ
|
1
|
30
|
ہریانہ
|
53
|
500
|
پنجاب
|
64
|
541
|
21
|
راجستھان
|
راجستھان
|
247
|
1240
|
22
|
سکم
|
سکم
|
8
|
23
|
23
|
تلنگانہ
|
تلنگانہ
|
129
|
476
|
24
|
تریپورہ
|
تریپورہ
|
14
|
84
|
25
|
اتراکھنڈ
|
اتراکھنڈ
|
69
|
271
|
|
کُل
|
|
3452
|
18735
|
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1175
(Release ID: 1896228)
Visitor Counter : 180