امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بی آئی ایس فارن مینوفیکچررز سرٹیفیکیشن اسکیم کے تحت، غیر ملکی کھلونا مینوفیکچرنگ یونٹس کو 29 لائسنس دیئے گئے؛ چین میں کسی یونٹ کو کوئی لائسنس نہیں

Posted On: 03 FEB 2023 3:32PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کھلونوں کی سیفٹی، یکم جنوری 2021 سے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) کے لازمی سرٹیفیکیشن کے تحت ہے، جوکہ بی آئی ایس قانون 2016 کے دفعہ 16 کے تحت، وزارت تجارت اور صنعت (صنعت کی فروغ اور اندرونی تجارت کامحکمہ) کے جاری کردہ کھلونے (کوالٹی کنٹرول) آرڈر 2020 کے مطابق ہے۔

اس کے مطابق، اس حکم کے مطابق، کھلونوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ کھلونوں کی سیفٹی کے لیے وہ ، متعلقہ ہندوستانی معیارات کے مطابق ہوں اور ان پر ، بی آئی ایس (مطابقت کی تشخیص) ضابطے 2018 کے شیڈول- 11کی اسکیم-1 کے مطابق، بی آئی ایس کے لائسنس کے تحت، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) اسٹینڈرڈ مارک کو ثبت ہونا چاہیے۔

اس کوالٹی کنٹرول آرڈر کے مطابق، بی آئی ایس قانون 2016 کی دفعہ 17 کے ساتھ بیان کے مطابق، کوئی بھی شخص آئی ایس آئی نشان کے بغیر، کسی کھلونے کی تیاری، درآمد، تقسیم، فروخت، کرایہ پر، لیز، اسٹور یا فروخت کے لیے نمائش نہیں کرے گا۔
بی آئی ایس پروڈکٹ سرٹیفیکیشن اسکیم یعنی بی آئی ایس (تصدیقی تجزیہ) کے ضابطے2018 کے شیڈول-II کی اسکیم-I کے تحت، مینوفیکچرنگ یونٹس کو،متعلقہ ہندوستانی معیارات کے مطابق پروڈکٹ پر معیاری نشان استعمال کرنے کا لائسنس دیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق،غیر ملکی مینوفیکچرنگ یونٹس سمیت جو بھارت کو کھلونے برآمد کرتے ہیں، کھلونوں کے مینوفیکچرنگ یونٹسکو، کھلونوں کی سیفٹی کے لیے بی آئی ایس لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

بی آئی ایس فارن مینوفیکچررز سرٹیفیکیشن اسکیم کے تحت، مندرجہ ذیل ممالک میں کھلونا بنانے والی غیر ملکی اکائیوں کو 29 لائسنس دیے گئے ہیں (ٹیبل 1 دیکھیں)۔

3 لائسنس 2021-22 میں اور باقی 26 2022-23 میں دیئے گئے ہیں۔ چین میں کسی بھی یونٹ کو کوئی لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔

جدول 1: کھلونوں کے لیے دیے گئے غیر ملکی لائسنسوں کی فہرست

 

ملک

لائسنس دیا گیا۔

1 ۔ہنگری

2

2 ۔انڈونیشیا

3

3 ۔ملائیشیا

4

4۔ تھائی لینڈ

2

5۔ویتنام

16

6۔سری لنکا

1

7۔چیک ری پبلک

2

میزان

30

 

کھلونوں کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈریکم جنوری 2021 کو نافذ ہوا، جس کے بعد بی آئی ایس کی طرف سے تلاشی اور ضبط کرنے کی کاروائیاں کی گئیں۔ اس وقت تک جعلی/درآمد شدہ کھلونوں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔ بی آئی ایس کی طرف سے کی گئی تلاشی اور ضبطگی کی کارروائیوں کے دوران، سال 2021-22 اور 2022-23 (25 جنوری 2023 تک) کے دوران بالترتیب 9565 اور 30229 کی تعداد میں ضبطگی کی گئی۔

سن 2021-22 اور 2022-23 کے دوران، کھلونوں کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر ( کیوسی او) کی خلاف ورزی پر، مجموعی طور سے بالترتیب 40 اور 60 تلاشی اور ضبطگی کی کارروائیاں، کی گئیں۔

*****

U.No.1170

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1896223) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Tamil