صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نایاب بیماریوں کے مریضوں کے لیے کراؤڈ فنڈنگ اور رضاکارانہ عطیات کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کی صورتحال پر اپ ڈیٹ
پروگرام کے تحت نایاب امراض میں مبتلا 120 مریضوں کی مالی مدد کی گئی
کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اسکیم کے تحت اداروں سے مالی امداد حاصل کرنے کے لیے 11 سینٹر آف ایکسی لینس کی نشاندہی کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2023 5:07PM by PIB Delhi
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے نایاب امراض کے لیے قومی پالیسی (این پی آر ڈی) 2021 کے مینڈیٹ کے مطابق کراؤڈ فنڈنگ اور رضاکارانہ عطیات کے لیے ایک ڈیجیٹل پورٹل شروع کیا ہے۔ https://rarediseases.nhp.gov.in/ کے ذریعے ڈیجیٹل پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ جی 80 کے تحت نایاب بیماری کے لیے کراؤڈ فنڈنگ پورٹل کے اندراج کے لیے محکمہ محصولات کو لکھا ہے۔
این پی آر ڈی، 2021 کی دفعات کے مطابق نایاب بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے 120 مریضوں کے سلسلے میں مالی امداد جاری کی گئی ہے۔ سینٹرز آف ایکسی لینس (سی او ای) کے پاس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اسکیم کے تحت ان کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کرکے دیگر ایجنسیوں/ ڈرگ مینوفیکچررز/ کارپوریٹ سیکٹر سے مالی امداد حاصل کرنے کا اختیار ہے۔ اب تک 11 (گیارہ) سی او ای کی نشاندہی کی گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1178
(ریلیز آئی ڈی: 1896122)
وزیٹر کاؤنٹر : 132