وزارت دفاع
سینک اسکول میں فیس کا نظم
Posted On:
03 FEB 2023 2:13PM by PIB Delhi
دو سینک اسکولوں نے، جو سینک اسکولوں کی پہلے کی طرزپر کام کر رہے ہیں، خبردی ہے کہ انہیں سینک اسکولوں میں جاری فیس کے ساختیاتی نظم سے متعلق مکتوب موصول ہو اہے۔ حکومت نے بوجھ کم کرنے کے لئے اور کیڈٹس کو ترغیب دینے کے لئے بجٹ کے تحت یہ گنجائش رکھی ہے کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کی مراعات ان تمام کیڈٹس کو ملیں گی، جو این ڈی اے، ٹیکنیکل انٹری اسکیم یا نیول اکیڈمی جوائن کریں گے اور ان لوگوں کو گیارہویں اور بارہویں درجے میں ادا کی گئی تمام فیس واپس مل جائے گی۔ باقی طلبہ کو بھی فنڈ کی دستیابی کی گنجائش تک کچھ امداد دی جائے گی۔ حکومت مسلم افواج کے اہلکاروں کے بچوں، جن میں سابق فوجیوں کے بچے بھی شامل ہیں، ڈیفنس اسکالر شپ فراہم کرتی ہے ااور اسٹیٹ گورنمنٹ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مرکزی امداد مہیاکرائی جاتی ہے تاکہ ان کیڈٹس کے والدین پر بوجھ نہ پڑے۔ اس کے علاوہ کیڈٹس کے والدین کی جانب سے ریپریزنٹیشن کے جواب میں سینک اسکولس سوسائٹی نے سینک اسکولوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ کووڈ عالمی وبا کے دوران تعلیمی سال 21-2020 کے لئے فیس میں اضافہ نہ کیا جائے۔
جہاں تک ساجھیداری کی طرز کے تحت منظوری حاصل کرنے والے نئے سینک اسکولوں کا تعلق ہے، ان نئے اسکولوں کے لئے متعلقہ ریاست ؍ مرکزی انتظام والے علاقے کے ذریعے منضبط فیس نظم کے مطابق فیس چارج کرنے کے عمل میں شفافیت برتنا ضروری ہے۔ اس نئے اقدام کے تحت میرٹ کی بنیاد پر سالانہ فیس کا پچاس فیصد حصہ (زیادہ سے زیادہ 40،000روپے تک)امداد کے طور پر ادا کیا جائے گا، جو کلاس کی مجموعی تعداد کا نصف ہوگا (اس میں پچاس طلبہ کی حد ہے)۔میرٹ کی بنیاد پر یہ امداد چھٹی کلاس سے بارہویں کلاس تک کے طلبہ کے لئے ہوگی۔
یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھْٹ نےآج لوک سبھا میں جناب گناتھیرویم ایس کو تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1896103)