ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز کے تحت پروجیکٹ ’سرکلرٹی اور پائیداری کو بڑھانا‘ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبوں میں پائیدار طریقوں کو فروغ دے رہا ہے

Posted On: 03 FEB 2023 3:28PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ٹیکسٹائل کے فضلے کے مواد کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں پائیداری پیدا کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

حکومت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کے ساتھ مل کر ہندوستان میں 'Enhancing Circularity and Sustainability' کے نام سے ایک پروجیکٹ نافذ کر رہی ہے۔ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پائیدار طریقوں کو فروغ دے کر اور ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبوں میں سرکلر پروڈکشن پر مبنی طریقوں سے متعلق علم کو مرکزی دھارے میں لا کر ہندوستانی ٹیکسٹائل کے منفی ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔ حکومت نے اسپیشلٹی فائبرز اور جیو ٹیکسٹائل کے شعبوں میں 20 اسٹریٹجک تحقیقی منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے اور 20 تحقیقی منصوبوں میں سے 3 پراجیکٹ ٹیکسٹائل ویسٹ ری سائیکلنگ کے شعبے میں بھی منظور کیے گئے ہیں۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1167


(Release ID: 1896088)
Read this release in: English , Gujarati , Tamil