وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے پروجیکٹ

Posted On: 03 FEB 2023 2:12PM by PIB Delhi

حکومت نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے مشن موڈ (ایم ایم) پروجیکٹوں پر کام کیا ہے۔ آج تک، ڈی آر ڈی او 73942.82 کروڑ روپے کی کل منظور شدہ لاگت والے 55  ایم ایم پروجیکٹوں پر کام کر رہا ہے۔ یہ ڈیکائے، نیوکلیئر ڈیفنس ٹیکنالوجی، ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلزن (اے آئی پی)، کامبیٹ سوٹ، پروپلزن سسٹم، ایئر ڈراپ ایبل کنٹینر، ٹارپیڈو، فائٹر ایئر کرافٹ، کروز میزائل، بغیر پائلٹ ایریل وہیکل، اے ای ڈبلیو اینڈ سی ایئر کرافٹ سسٹم، گیس ٹربائن انجن، اسالٹ رائفل، وار ہیڈ، لائٹ مشین گن، راکٹ، ایڈوانسڈ ٹوڈ آرٹلری گن سسٹم (اے ٹی اے جی ایس)، انفینٹری کامبیٹ وہیکل کمانڈ، آرڈیننس ڈسپوزل سسٹم، ٹیکٹیکل ریڈیوز، ای ڈبلیو سسٹمز، راڈارز، لائف سپورٹ سسٹم، جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم، سرفیس ٹو ایئر میزائل، اینٹی شپ میزائل، اینٹی ایئر فیلڈ ویپن، گلائیڈ بم، سیمولیٹر وغیرہ کے شعبوں میں ہے۔

یہ جانکاری رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب کومتی ریڈی وینکٹ ریڈی اور دیگر کے سوالوں کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1163



(Release ID: 1896079) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Tamil