جل شکتی وزارت
بارش کے پانی کو بروئے کار لانے کی اجتماعی پہل
Posted On:
02 FEB 2023 4:55PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پانی کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے اور مرکزی حکومت تکنیکی اور مالی مدد کے ذریعے بارش کے پانی کو جمع کرکے بروئے کار لانے سمیت پانی کے تحفظ اور اس کی بھرائی سے متعلق ریاستوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ تاہم حکومت ہند ریاستی حکومتوں کی اسکیموں اور لوگوں کی شرکت کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کو جمع کرنے اور اس کو استعمال میں لانے کے لئے مختلف اسکیموں کا نفاذ کررہی ہے۔ مرکزی حکومت کے اس طرح کے اہم اقدامات میں سے ایک جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) ہے، جو پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو استعمال میں لانے، روایتی اور دیگر آبی ذخائر / ٹینکوں کی تزئین کاری، دوبارہ استعمال میں لانے، بورویل کی بھرائی، پن مینڈھ کی ترقی اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری پر توجہ دے کرکے پانی کے بچاؤ اور پانی کے وسائل کے بندوبست کو فروغ دینے کے لئے جولائی سے نومبر 2019 کے دوران ملک میں پانی سے متاثرہ 256 اضلاع کے 1592 بلاکوں میں نافذ کیا گیا ہے۔ جے ایس اے کی سیریز میں تیسرا جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین (بارش کے پانی کو جمع کرنا) – 2022 کو کیچ دی رین کی تھیم جہاں پانی گرتا ہے، جب گرتا ہے، دونوں کے ساتھ ملک کے تمام اضلاع (دیہات کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں) میں 29 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کو استعمال میں لانے کا عمل اہم مہمات میں سے ایک ہے۔ قومی آبی پالیسی کے تحت پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو بروئے کار لانے کی وکالت کی جاتی ہے۔ احیاء اور شہری تبدیلی کے لئے اٹل مشن (اے ایم آر یو ٹی)، (اے ایم آر یو ٹی-II)، اٹل بھوجل یوجنا وغیرہ بھی بارش کے پانی کو استعمال میں لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات میں معاونت کرتے ہیں۔
جے ایس اے 2019 کے تحت کئے گئے کام کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو بروئے کار لانا
2,73,256
|
روایتی اور دیگر آبی ذخائر / ٹینکوں کی روایتی تزئین کاری
44,497
|
دوبارہ استعمال میں لانے اور پانی کی بھرائی کا ڈھانچہ
1,42,740
|
پن مینڈھ کی ترقی
1,59,354
|
زیادہ سے زیادہ شجر کاری
(پودے لگائے گئے)
12,35,99,566
|
بلاک سطح پر پانی کی حفاظت کی منصوبہ بندی
1,372
|
جل شکتی ابھیان کی پیش رفت: 2021 میں پانی جمع کرنے کی مہم جیسا کہ اس سے متعلق معلومات جے ایس اے: سی ٹی آر پورٹل (jsactr.mowr.gov.in) اپلوڈ کیا گیا ہے اور اس سے متعلق معلومات 22 مارچ 2021 سے 28 مارچ 2022 تک دستیاب ہیں، جو حسب ذیل ہے:
(i) پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کی ساخت: 1622957، (ii) روایتی آبی اداروں کی تزئین کاری: 296958، (iii) پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے اور اس کی بھرائی کا ڈھانچہ: 831961، (iv) پن مینڈھ کی ترقی: 1918395، (v) زیادہ سے زیادہ شجرکاری: 367568460، اور تربیتی پروگرام / کسان میلہ: 43631۔ مذکورہ تفصیلات میں مکمل کئے گئے کام کے ساتھ جاری کام بھی شامل ہیں۔ ایم جی این آر ای جی ایس فنڈ سے اصل اخراجات تقریباً 65666 کروڑ روپئے ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی اپنے اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔
جل شکتی ابھیان کی پیش رفت : کیچ دی رین – 2022 (بارش کو جمع کرنے کی مہم) مہم 29 مارچ 2022 سے 31 جنوری 2023 تک جاری رہی اور اس سے متعلق معلومات حسب ذیل ہیں:
(i) پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کی ساخت: 1194676، (ii) روایتی آبی اداروں کی تزئین کاری: 261097، (iii) پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے اور اس کی بھرائی کا ڈھانچہ: 858091، (iv) پن مینڈھ کی ترقی: 1587268، (v) زیادہ سے زیادہ شجرکاری: 783797693، (vi) اب تک کل 607 جل شکتی کیندر قائم کئے گئے ہیں۔ (vii) تربیتی پروگرام / کسان میلہ: 55271 اور (viii) 264 سائنسی آبی تحفظ سے متعلق منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ مذکورہ تفصیلات میں مکمل کئے گئے کام کے ساتھ جاری کام بھی شامل ہیں۔ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) فنڈ سے اصل اخراجات تقریباً 22666 کروڑ روپئے ہے۔
کوئی مخصوص مطالعہ دستیاب نہیں ہے، تاہم عام طور پر مختلف طریقہ کار کو بارش کے پانی کو بروئے کار لانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل یو آر ایل: http://cgwb.gov.in/documents/Manual-Artificial-Recharge.pdf پر زمینی پانی کی مصنوعی بھرائی سے متعلق معلومات دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح ۔ م ر
Urdu No. 1154
(Release ID: 1895940)