اقلیتی امور کی وزارتت

حج کوٹہ کا تعین

Posted On: 02 FEB 2023 7:25PM by PIB Delhi

وزارت اقلیتی امور نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں سمیت ان تمام متعلقین کے ساتھ حج کے بندو بست  پر کئی دور کی بات چیت کی ہے جنہیں حج کوٹہ کو بحال کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اس مسئلہ کو حج 2023 کے لیے  مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) کے ساتھ سالانہ دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل کر لیا گیا ہے اور کووڈ-19 کے چیلنجز کے باوجود،  ملک کا اصلی حج کوٹہ، یعنی 175025 کو حج 2023 کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ سالانہ دو طرفہ معاہدہ کے تحت ہندوستانی حج کمیٹی کا یہ کوٹہ حج 2023 کے لیے  متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے لیے ہے۔ حج کوٹہ میں ہونے والے اس اضافہ نے حکومت کو  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  مزید عازمین کو حج پر بھیجنے کے قابل بنایا ہے۔

یہ جانکاری اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1142



(Release ID: 1895896) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Punjabi