شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت، ایک مستحکم پالیسی ماحول فراہم کرکے اور مسابقت کی قیادت میں ترقی کی ترغیب دے کر، ہوا بازی کے شعبے کی فعال طور پر مدد کر رہی ہے


ہندوستان نے15 - 2014 سے 20- 2019 کے دوران گھریلو مسافروں کی آمدورفت میں 14.5فیصدکا سی اے  جی آر درج کیا

موجودہ مالی سال یعنی23-2022کے دوران، ملکی ہوائی ٹریفک نے پھر سے رفتار پکڑی ہے اور توقع ہے کہ یہ کووڈ سے پہلے کی سطح کے تقریباً 97 فیصد تک پہنچ جائے گی

Posted On: 02 FEB 2023 4:06PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 15-2014 سے 20-2019 کی مدت کے دوران گھریلو مسافروں کی آمدورفت کے لحاظ سے 14.5فیصد کی دوہرے ہندسے کی کمپاؤنڈ اینول گروتھ ریٹ)سی اے  جی آر( درج کی ہے۔21-2020 اور 22-2021 کے دوران، کووڈ-19 وبائی امراض کے اثرات کی وجہ سے گھریلو فضائی ٹریفک میں کمی واقع ہوئی۔ گھریلو فضائی ٹریفک نے رواں مالی سال یعنی23-2022 کے دوران ایک بار پھر رفتار پکڑی ہے اور توقع ہے کہ یہ کووڈ سے پہلے کی سطح کے تقریباً 97 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

حکومت ایک مستحکم پالیسی ماحول فراہم کرکے اور مسابقت کی قیادت میں ترقی کی ترغیب دے کر ہوا بازی کے شعبے کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔ 2016 میں، حکومت نے شہری ہوا بازی کی قومی پالیسی (این سی پی اے2016) جاری کی، جس نے اس شعبے کے لیے وژن، مشن اور کلیدی مقاصد کا تعین کیا۔ حکومت نے یکم ستمبر 2021 کو نئے ایم آر او رہنما خطوط کا اعلان کیا تاکہ ملک میں ہوائی جہازوں/ہیلی کاپٹروں/ڈرونز اور ان کے انجنوں اور دیگر حصوں کے لیے ایم آر اوصنعت کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔ یہ رہنما خطوط دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ اے اے آئی ہوائی اڈوں پر زمین کی الاٹمنٹ کے لیے کھلے ٹینڈرز کے ذریعے ایم آر او آپریٹرز کو کسی بھی قسم کی رائلٹی یا محصول لگائے بغیر فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح لبرلائزڈ فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) کے رہنما خطوط کی منظوری دی گئی ہے جس میں ہوائی اڈے کی رائلٹی(ایف ٹی اوز) کی طرف سے اے اے آئی کو محصولاتی شراکت کی ادائیگی کا تصور ختم کر دیا گیا ہے اور ملک میں پائلٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایف ٹی اوز کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لیے زمین کے کرائے کو نمایاں طور پر معقول بنایا گیا ہے۔ حکومت نے ہیلی کاپٹر آپریشن کی پالیسی بھی بنائی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز کی مانگ اور ترقی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

حکومت نے 100 غیر خدمت شدہ اور کم خدمت والے ہوائی اڈوں کی بحالی اور ترقی کے لیے 'غیر خدماتی اور کم خدمت والے ہوائی اڈوں کی بحالی' کی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ 2024 تک ہیلی پیڈ اور آبی ایروڈرومز۔7جنوری 2023 تک، اڑان کے تحت بولی کے چار دوروں کے بعد، 459 روٹس شروع ہو چکے ہیں، جن میں 2 آبی ایروڈروم اور 9 ہیلی پورٹ سمیت 72 ہوائی اڈوں کو آپریشنل کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے تحت، کولہاپور، سولاپور، اوزر (ناسک)، امراوتی، سندھو درگ اور رتناگیری، ریاست مہاراشٹر کے ہوائی اڈوں کی بحالی/ترقی کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ رتناگیری اور سولاپور کے ہوائی اڈوں کی ترقی/اپ گریڈیشن زمین کی دستیابی، رکاوٹوں کو دور کرنے، ریگولیٹری تعمیل وغیرہ پر منحصر ہے۔ امراوتی ہوائی اڈہ ریاستی حکومت کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔

کرشی اڑان 2.0 پہاڑی علاقوں، شمال مشرقی ریاستوں اور قبائلی علاقوں سے خراب ہونے والی خوراک کی مصنوعات کی نقل و حمل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔این ای آر، پہاڑی قبائلی علاقہ اور جزائر اور دیگر علاقوں میں کل 58 ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ہوائی کارگو کی نقل و حرکت کو فروغ دیا جا سکے۔ ناسک اور پونے ہوائی اڈے ،ریاست مہاراشٹر میں کرشی اُڑان اسکیم کے تحت آتے ہیں۔

ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور دیگر ہوائی اڈوں کے ڈویلپرز نے نئے اور موجودہ ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع اور ترمیم کے لیے اگلے پانچ سالوں میں تقریباً 98000 کروڑ روپے کے متوقع سرمایہ خرچ کے ساتھ کام شروع کیا ہے دیگر سرگرمیوں کے علاوہ  موجودہ ٹرمینلز، نئے ٹرمینلز اور رن وے کی مضبوطی کے لئے،  حکومت کی گرین فیلڈ ایئرپورٹ پالیسی، 2008 کے تحت، مہاراشٹر میں نوی ممبئی، شرڈی اور سندھو درگ سمیت ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی طور پر‘ منظوری دی گئی ہے۔ اب تک دس گرین فیلڈ ہوائی اڈے پہلے ہی کام  شروع کر چکے ہیں۔

مہاراشٹر میں براؤن فیلڈ ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن/جدید کاری، ایک مسلسل عمل ہے اور یہ ٹریفک کی مانگ/ایسے ہوائی اڈوں / سے چلانے کے لئے ایئر لائنز کی خواہش وغیرہ،  ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) اور دیگر ہوائی اڈے آپریٹرز کے ذریعے وقتاً فوقتاً زمین کی دستیابی، تجارتی عملداری، سماجی و اقتصادی تحفظات پر منحصر ہوتا ہے۔ اے اے آئی نے جوہو ہوائی اڈے پر، رہائشی کوارٹرز کی تعمیر، نئی گھریلو ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر، اے ٹی سی ٹاور کم ٹیکنیکل بلاک کم فائر اسٹیشن اور کولہا پور ہوائی اڈے پر متعلقہ کام اور علاوہ ازایں پونے ہوائی اڈے پر ایک نئی مربوط ٹرمینل بلڈنگ اور اس سے وابستہ کام کی تعمیرات شروع کی ہیں۔

*****

U.No.1127

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1895863) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Tamil