شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پریشان ہوائی مسافر اپنی شکایات، سی پی جی آر اے ایم ایس اورائیر سیوا پورٹل کے ذریعے درج کراسکتے ہیں

Posted On: 02 FEB 2023 4:03PM by PIB Delhi

پریشان ہوائی مسافر اپنی شکایات سنٹرلائزڈ پبلک گریونس ریڈیس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے ذریعے درج کرسکتے ہیں، جو ایک آن لائن پورٹل ہے جس کا انتظام، شہری ہوابازی کی وزارت کے زیرسرپرستی، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) اور ایئر سیوا پورٹل کےذمہ ہے۔ ان شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رجوع کیا جاتا ہے۔ اگر درخواست گزار ایئر لائن کے ذریعے فراہم کردہ شکایت کے حل سے مطمئن نہیں ہے، تو اس کے پاس اپیل دائر کرنے کا اختیار ہوتاہے۔ مختلف سطحوں پر شکایات کے ازالے کی نگرانی کی جاتی ہے۔ ہر ایئرلائن ایک نوڈل افسر اور ایک اپیلیٹ اتھارٹی کا تقرر کرتی ہے اور ان کے رابطے کی تفصیلات اپنی متعلقہ ویب سائٹس پر دکھاتی ہے۔

شہری ہوا بازی کے تقاضے (سیاے آرز) کی دفعہ، 3 ایئر ٹرانسپورٹ سیریز ایم، حصہ II یعنی پبلک ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگز کے مسافروں کو ایئر لائن ٹکٹوں کی واپسی میں کہا گیا ہے کہ، ٹریول ایجنٹ/پورٹل کے ذریعے ٹکٹ خریدنے کی صورت میں، رقم کی واپسی کا ذمہ ایئر لائنز پر ہو گا کیونکہ بطور ایجنٹ وہ ایئر لائن کے مقرر کردہ نمائندے ہیں۔ ایئر لائنز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ رقم کی واپسی کا عمل 30 کام کے دنوں میں مکمل ہو جائے۔ ایسی شکایات کو حل کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ بھی معاملے کواٹھایا جاتا ہے۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ(ریٹائرڈ) نے، آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.1126

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1895830)
Read this release in: English , Marathi , Tamil