اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 23 کے ربع ثانی  کے مقابلے میں ربع ثالث میں ایم او آئی ایل کے منافع میں 55 فیصد کا اضافہ


مینگنیج کی پیداوار 2.41 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 3.37 لاکھ ٹن ہو گئی

Posted On: 02 FEB 2023 12:32PM by PIB Delhi

31 جنوری 2023 کو ایم او آئی ایل کے  بورڈ آف ڈائریٹرز نے 31 دسمبر 2022  کو ختم ہونے والے ربع اور نو مہینوں کے مالی نتائج کو منظوری دی ۔

ربع ثالث میں 39.52 کروڑ روپے پر  ٹیکس کے بعد منافع ( پی اے ٹی ) مالی سال 23 کے ربع ثانی سے 45 فیصد زیادہ تھے ۔ کمپنی نے اسی مدت کے دوران 40 فیصد کی نمو درج کرتے ہوئے  2.41 لاکھ ٹن  کی مینگنیج  کے مقابلے میں 3.37 لاکھ ٹن مینگنیج  تیار کیا ہے ۔خام مینگنیج کی فروخت بھی مالی سال 23 کے ربع ثانی کے مقابلے میں2.06 سے 2.97 لاکھ ٹن تک 44 فیصد  تک بڑھ گئی ۔ اسی مدت کے دوران آپریشن سے ہونے والی آمدنی نے 236 کروڑ سے  302 کروڑ روپے تک 28 فیصد بہتری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

9 ماہ کی مدت کے دوران ربع ثالث کی شروعات تک  بارش کے موسم  کے باوجود  پیداوار  8.57 سے 9.00 لاکھ ٹن تک 5 فیصد  اضافے کے ساتھ بڑھ گئی ۔

ایم او آئی ایل بورڈ نے ہر 10.00 روپے کے فیس ویلیو پر  مالی سال 2023 کے لئے  3.00 روپے فی حصہ کا وقتی  منافع کا اعلان بھی کیا ہے جس کی کل رقم 61.05 کروڑ روپے ہے۔

ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینہ نے کہا کہ  ‘‘آنے والے مہینوں میں زیادہ بہتر  کارکردگی درج کرنے کے لئے کمپنی کو مزید تیار کیا گیا ہے۔’’

ایم او آئی ایل لمٹیڈ  حکومت ہند کی وزارت اسٹیل کے انتظامی کنٹرول کے تحت  ایک شیڈیول – اے ، مینی رتنا  زمرہ – 1 سی پی ایس ای ہے ۔ ایم او آئی ایل  ملک میں خام مینگنیج کی سب سے بڑی پیدا کرنے والی کمپنی  ہے  جس کا مارکیٹ حصص 45 فیصد  ہے  اور  ریاست مہاراشٹر  اور مدھیہ پردیش میں  11 کانوں میں کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا وژن 2030 تک اپنی پیداوار کو  3.00 ملین ٹن تقریباً دوگنی  کرنے کا ہے ۔ ایم او آئی ایل ریاست  مدھیہ پردیش  میں دیگر علاقوں کے علاوہ ریاست گجرات  ، راجستھان اور اڈیشہ میں تجارت کے مواقع بھی تلاش کر رہا ہے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 1117


(Release ID: 1895706) Visitor Counter : 146


Read this release in: Gujarati , English , Marathi , Tamil