الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‏ جناب الکیش کمار شرما نے جی 20 سائبر سیکورٹی مشق اور ڈرل کا افتتاح کیا‏


‏سائبر حملوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر مشترکہ لچک پیدا کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی فوری ضرورت ہے : جناب الکیش کمار شرما‏

‏قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون سمیت سائبر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کے رسپانس کی ضرورت ہے : محترمہ سیواگامی سندری نندا‏

‏12 سے زیادہ ممالک کے بین الاقوامی شرکا اور فنانس، تعلیم، ٹیلی کام، پورٹس اینڈ شپنگ، توانائی، آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس شعبوں کے گھریلو شرکا نے اس مشق میں حصہ لیا‏

Posted On: 01 FEB 2023 2:28PM by PIB Delhi

‏الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے کل یہاں بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت 400 سے زیادہ گھریلو اور بین الاقوامی مندوبین کے لیے جی 20 سائبر سیکورٹی مشق اور ڈرل کا افتتاح کیا۔ ‏

‏انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) نے مخلوط وسیلے (فزیکل اور ورچوئل) سے اپنی سائبر سیکورٹی مشق اور ڈرل کا انعقاد کیا جس میں 12 سے زیادہ ممالک کے بین الاقوامی مندوبین نے آن لائن موڈ کے ذریعے شمولیت اختیار کی جبکہ فنانس، تعلیم، ٹیلی کام، پورٹس اینڈ شپنگ، توانائی، آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس اور دیگر جیسے مختلف شعبوں کے گھریلو مندوبین نے ذاتی طور پر اور ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00114ZC.jpg

‏وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے کلیدی خطاب کیا‏

‏اپنے کلیدی خطاب میں جناب الکیش کمار شرما نے اس حقیقت کو اجاگر کیاکہ سائبر جرائم تیزی سے پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور نہ صرف ایک قوم کو متاثر کرتے ہیں بلکہ بین ملکی اثرات مرتب کر تے ہیں ۔ سائبر حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ لچک پیدا کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ‏

‏وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کی اسپیشل سکریٹری محترمہ سیواگامی سندری نندا نے سامعین سے اپنے خصوصی خطاب میں سائبر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کے مکمل رسپانس کی ضرورت کو اجاگر کیا جس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے) کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے۔‏

‏ڈائریکٹر جنرل سی ای آر ٹی ان ڈاکٹر سنجے بہل نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور اپنے خطاب میں مشق اور ڈرل کے سیاق و سباق کی وضاحت کی۔ کمانڈر کرس واٹرز، ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا، آسٹریلیا۔ جناب عبدالحکیم اجیولا (اے ایچ اے)، گلوبل سائبر سکیورٹی پروفیشنلز کے انفلوئنسر اور فکری رہنما، نائجیریا۔ برطانیہ کے فرسٹ سیکرٹری سائبر سیکیورٹی مارٹن اسٹیورٹ نے شرکا سے خطاب کیا اور سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے کمیونٹیز کے لیے موثر طریقوں پر اپنے تجربے اور بصیرت کا تبادلہ کیا۔ ‏

‏اس تقریب میں سی ای آر ٹی ان ‏‏ایکسرسائز پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اسٹریٹجک ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز‏‏ (ٹی ٹی ایکس) اور آپریشنل ڈرل کے انعقاد کے ساتھ مزید پیش رفت ہوئی۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UXM8.jpg

‏پہلی ٹیبل ٹاپ مشق "عالمی سائبر بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم آہنگی" کے موضوع پر بورڈ اور ٹاپ مینجمنٹ کو پورا کرتی ہے جس میں کرائسس مینجمنٹ اور کرائسس کمیونیکیشن پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دوسری ٹیبل ٹاپ مشق، ایک آپریشنل ڈرل سی آئی ایس او اور مڈ مینجمنٹ کے لیے "اجتماعی سائبر لچک کی تعمیر" کے موضوع پر ڈیزائن کی گئی تھی۔‏‏ اس مشق کا منظر نامہ، جس میں سائبر بھتہ خوری، ڈیٹا کی خلاف ورزی، سپلائی چین حملے اور رکاوٹیں شامل تھیں، حقیقی زندگی کے سائبر واقعات سے اخذ کی گئیں، جن میں گھریلو سطح (محدود اثرات) کے واقعات عالمی سائبر سیکیورٹی بحران کو محیط ہیں۔ ‏

‏مشق اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور کرائسس مینجمنٹ، کرائسس کمیونیکیشن، انسیڈنٹ رسپانس اور گلوبل کوآرڈینیشن اور تعاون کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔‏

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 1095



(Release ID: 1895496) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi