وزارت خزانہ

‏ جنوری 2023 میں جی ایس ٹی کی دوسری سب سے زیادہ وصولی ہوئی، اس سے قبل کا اکتوبر 2022کا دوسرا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹا‏


‏جنوری  ‏کے مہینے میں 55,922,2023 کروڑ روپے کا مجموعی جی ایس ٹی ریونیو جمع کیا گیا، اپریل 2022میں 1.68لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی وصولی کے بعد ‏جی ایس ٹی وصولی رواں مالی سال  2022-23 میں ‏ میں تیسری بار 1.50لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی‏

‏جنوری 2023 کے مہینے میں مجموعی جی ایس ٹی ریونیو ‏‏1,55,922 کروڑ روپے‏‏ ہے جس میں سے سی جی ایس ٹی ‏‏28،963 کروڑ روپے‏‏، ایس جی ایس ٹی‏  ‏ ‏‏36،730 کروڑ روپے‏‏، آئی جی ایس ٹی ‏‏79،599 کروڑ روپے‏‏ (اشیا کی درآمد پر جمع کیے گئے 37،118 کروڑ روپے سمیت) اور سیس ‏‏10،630 کروڑ روپے (768 کروڑ روپے‏‏ کی درآمد پر جمع کیا گیا) ہے۔‏

‏حکومت نے سی جی ایس ٹی کو 38,507 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کو 32,624 کروڑ روپے ریگولر سیٹلمنٹ کے طور پر دیے ہیں۔ ریگولر سیٹلمنٹ کے بعد جنوری 2023 کے مہینے میں مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی سی جی ایس ٹی کے لیے 67،470 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 69،354 کروڑ روپے ہے۔ ‏

‏رواں مالی سال میں جنوری‏‏ ‏‏2023 تک کی آمدنی گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران جی ایس ٹی محصولات کے مقابلے میں 24 فیصد‏‏ ‏‏زیادہ ہے۔ ‏‏اشیا کی د

Posted On: 31 JAN 2023 8:44PM by PIB Delhi

‏ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ رواں مالی سال میں جی ایس ٹی وصولی 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ جنوری 2023میں جی ایس ٹی وصولی اپریل 2022میں مطلع کی گئی وصولی کے بعد دوسری سب سے زیادہ ہے۔ دسمبر 2022میں 8.3کروڑ روپے کے ای-وے بل تیار کیے گئے، جو اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے اور یہ نومبر 2022میں بنائے گئے 3.7 کروڑ ای-وے بلوں سے کافی زیادہ ہے۔‏

‏گذشتہ ایک سال کے دوران ٹیکس اساسی بڑھانے اور تعمیل کو بہتر بنانے کے لیے مختلف کوششیں کی گئی ہیں۔ مہینے کے آخر تک جی ایس ٹی ریٹرن (جی ایس ٹی آر -3 بی) اور انوائسز کے اسٹیٹمنٹ(جی ایس ٹی آر -1) کے فیصد میں پچھلے برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں ریٹرن فائلنگ کا رجحان نیچے دیے گئے گراف میں دکھایا گیا ہے۔ اکتوبر-دسمبر 2022 کی سہ ماہی میں اگلے مہینے کے آخر تک کل 2.42 کروڑ جی ایس ٹی گوشوارے داخل کیے گئے جبکہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں یہ تعداد 2.19 کروڑ تھی۔‏

‏اس کی وجہ تعمیل کو بہتر بنانے کے لیے سال کے دوران متعارف کرائی گئی مختلف پالیسی تبدیلیاں ہیں۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013RRQ.png

 

‏نیچے دیا گیا چارٹ موجودہ سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی آمدنی میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DAVA.png

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1062



(Release ID: 1895270) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Marathi