نیتی آیوگ

اسٹارٹ اپ  ٹوئنٹی کی افتتاحی میٹنگ حیدرآباد میں شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 31 JAN 2023 7:00PM by PIB Delhi

اسٹارٹ ٹوئنٹی کی انتہائی اہم  ابتدائی  میٹنگ، ہندوستان کی جی 20 صدارت میں شروع کیے گئے ایک نئے رابطہ گروپ ، حیدرآباد کے تاج کرشنا میں شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اسٹارٹ اپ 20 انڈیا کےصدر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس کا آغاز کیا۔ اجلاس کے دوران  معزز مہمانوں کی طرف سے کلیدی خطابات دیے گئے، جس کا موضوع ’’عالمی چیلنجز کے حل کے لیے جدت طرازی ایک رہنما‘‘ تھا۔ ایک ورچوئل خطاب میں، تجارت و  صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپ 20 جیسے پلیٹ فارم کی اہمیت پر زور دیا ، اور کہا کہ ’’ میں اسٹارٹ اپ 20 گروپ کو ایک طاقتور  گروپ  کے طور پر دیکھتا ہوں جو کہ پوری دنیا میں  اسٹارٹ اپس کو  پہچان اور عزت دلاسکتا ہے۔ اگلے چند دنوں میں ہونے والی بات چیت کے ساتھ ، مجھے یقین ہے کہ ہم عالمی رہنماوں کے لئے  ایک مضبوط ایجنڈا بنائیں گے اور ایک اسٹارٹ اپ انقلاب برپا کریں گے۔‘‘

بابائے قوم مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’پرعزم اور ہم خیال لوگوں کا ایک چھوٹا گروپ تاریخ کا دھارا بدل سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، "مجھے یقین ہے کہ اگلے دو دنوں میں ہونے والی بات چیت، عالمی رہنماؤں کے لیے ایک مضبوط ایجنڈا فراہم کرے گی اور ایک اسٹارٹ اپ انقلاب پیدا کرے گی۔‘‘

وزیرثقافت جناب جی کشن ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان اسٹارٹ اپس میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے،اور اختراعی آئیڈیاز مستقبل کے لیے تبدیلی کا باعث ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ اسٹارٹ اپ اگلے 20 برسوں میں ہندوستان کی جی ڈی پی کو مضبوطی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا ’’ آج دنیا بھر میں ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کی تیسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ہندوستانی اسٹارٹ اپ نئے نئے آئیڈیاز کے ساتھ  اپنا  اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں ، اپنا وقت اور توانائی مستقبل کو تبدیل کرنے میں لگا رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اسٹارٹ اپ اگلے 20 برسوں میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘

تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے اسٹارٹ اپس کو عالمی معیشت کے محرک ہونے پر بات کی، جس میں فریقین ، بشمول ایکسلریٹر، انکیوبیٹرز، اسٹارٹ اپس، اور سرکاری ایجنسیوں کے درمیان ایک باہمی تعاون پر مبنی نیٹ ورک بنانے پر توجہ دی گئی، تاکہ اسٹارٹ اپ کی ترقی کو سپورٹ کیا جا سکے اور قابل عمل طریقہ کار وضع کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا ’’ آج یہاں ہمارا مقصد اسٹارٹ اپ پالیسی کے فریم ورک کے لیے ایک وژن پر غور کرنا ہے  جس کے تمام فریقین  جیسے ایکسلریٹر، انکیوبیٹرز، اسٹارٹ اپ بانی، سرکاری ایجنسیوں وغیرہ کا انٹر سسٹم بنانا تاکہ بہتر تعاون کو ممکن بنایا جاسکے۔ ہم اسٹارٹ اپس کے سنہری دور کو ترتیب دینے اور قابل عمل بصیرت پیدا کرنے کے لیے کلیدی موضوعات پر بحث کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،‘‘ ۔

ہندوستان کے جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت نے مجمع  سے خطاب کرتے ہوئے، عالمی مسائل کے حل  میں   اسٹارٹ اپ کی اہمیت پر  توجہ مرکوز کی۔انہوں نےکہا ،’’ بہت سے چیلنجوں کے باوجود ایک موقع ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ بحران کے درمیان سب سے بڑا چیلنج تکنالوجی کو بروئے کار لانا  اور اختراع  کرنا ہے۔اسٹارٹ اپ  رابطہ گروپ جی 20 تحریک کے لئے  ہندوستان کا اختراع ہے، یہ پہلا رابطہ گروپ ہے جو ٹیکنالوجی، اختراع  کے لئے باعث محرک ہے اور تحریک کو شروع کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کے اس یقین سے پیدا ہوا ہے کہ دنیا کو زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی ، دنیا کو مزید کارروائی کی ضرورت ہے، اور دنیا کو موجودہ کساد بازاری کے رجحان سے باہر نکالنے کے لیے نوجوان کاروباری افراد کی ضرورت ہے۔ ‘‘

نیتی آیوگ کے سی ای او، جناب  پرمیشورن ائیر نے اپنے خطاب میں ایک کلیدی اختراع کار کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن پر اپنی تقریر میں زور دیا، ’’ صفر لوگو ہندوستان کا  کنٹری بیوشن رہا ہے کیونکہ اختراع ہندوستانی تہذیب اور ثقافت کا مرکز رہی ہے۔ اسٹارٹ اپس میں تیزی سے اضافہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کی کہانی کو جی 20 کی صدارت اور عالمی نقشے پر پیش کرنے کے وژن سے ہوا ہے۔‘‘

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جی 20  صدارت اور اسٹارٹ اپ20 کے آغاز کے پیچھے ہندوستان کا وژن ہے۔

انہوں نے کہا  ’’ ہم نے اپنے تھیم کا انتخاب اپنے قدیم ہندوستانی فلسفے واسودیو کٹمبکم کی بنیاد پر کیا ہے، جس کا بنیادی مطلب ہے کہ دنیا ایک کنبہ ہے اور ہم اس فلسفے کو اپناتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سب ایک خاندان کے طور پر کام کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ اسٹارٹ اپ 20 ایک نیا استحقاق ہے اور ڈی پی آئی آئی ٹی میں، ہم جی 20 اور اسٹارٹ اپ ماحولیات نظام کے درمیان ایک ربط فراہم کرنے کے لیے دونوں گروپوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر رہے ہیں۔‘‘

اسٹارٹ اپ 20  رابطہ  گروپ کے افتتاحی اجلاس کا اختتام صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ  کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ شروتی سنگھ کے اختتامی کلمات پر ہوا۔

اس کے بعد، ڈاکٹر ویشنو نے، پھر اسٹارٹ اپ 20 کی ٹاسک فورسز کا تعارف اور سیاق و سباق کے ساتھ کونسل  چیئرز سے متوقع نتائج کا خاکہ پیش کیا۔ اس کے بعد گلوبل اسٹارٹ اپ ریوولیوشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران بین الاقوامی مندوبین نے اپنے اپنے ممالک میں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا، 2023 میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کا آغاز کیا گیا ہے۔ گروپ کا مقصد اسٹارٹ اپس کی حمایت اور اسٹارٹ اپس، کارپوریٹس، سرمایہ کاروں، اختراعی ایجنسیوں اور دیگر اہم ماحولیاتی نظام کے فریقین کے درمیان ہم آہنگی کو فعال کرنے کے لیے ایک عالمی بیانیہ تیار کرنا ہے۔ انگیجمنٹ گروپ تین ٹاسک فورسز پر مشتمل ہے، یعنی فاؤنڈیشن اینڈ الائنس، فائنانس، اور شمولیت اور پائیداری  جہاں مندوبین جی 20 ممالک میں اسٹارٹ اپس کو بڑھانے کے لیے موثر پالیسی فریم ورک پر بات کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

اسٹارٹ اپ 20 کی  ابتدائی میٹنگ اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے اور اسٹارٹ اپس، کارپوریٹس، سرمایہ کاروں، اختراعی ایجنسیوں اور دیگر اہم ماحولیاتی نظام کے فریقین کے درمیان ہم آہنگی کو فعال کرنے کے لیے ایک عالمی بیانیہ تیار کرنے کے لیے واقعات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو باہمی تعاون اور مستقبل کے حوالے سے نظر آنے والے انداز کے ذریعے ہم آہنگ کرنا ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1054)



(Release ID: 1895237) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Telugu