بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کچھ کے سفید رن  میں منعقد شاندار ’کھادی فیشن شو ‘ نے ناظرین کو مسحور کردیا

Posted On: 31 JAN 2023 5:22PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ’ ملک کے لئے کھادی ‘ اور’ فیشن کے لئے کھادی‘ کے ویژن  کو شرمندہ تعبیر  کرنے کی سمت ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کھادی اور گرام اُدھیوگ کمیشن (کے وی آئی سی ) نے 29 جنوری ، 2023 کو ’ کچھ کے رن ‘ میں سالٹ-پین (سمندر کا کنارہ ، جہاں نمک بنایا جاتا ہے) کی سفید زمین پر ایک دلچسپ میگا  ’کھادی فیشن شو ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کچھ کے رن میں منعقد یہ میگا پروگرام کے وی آئی سی کا  اپنی نوعیت کا پہلا انعقاد تھا۔ اس کا مقصد کھادی کو ملک بیرون ملک کے بازار میں نوجوانوں کے بیچ مقبول بنانا اور ثقافتی وراثت اور آرٹ  کو بروغ  دینا تھا۔ اس کا انعقاد کے وی آئی سی  کے ’کھادی کے لئے  بہترین مرکز‘ کی کوشش سے  کیا گیا تھا۔ اس مرکز کا مقصد کھادی کے نئی  جہات   قائم کرنا، کھادی  ملبوسات  کے بہترین ڈیزائن کو مزید فروغ دینا، کھادی فیشن کے فروغ کے لئے معاون  ایکسسسیریز  کو فروغ دینا  اور پوری دنیا میں کھادی کوایک برانڈ کے طور پر  بڑھاوا دینا ہے۔ گجرات کے گاندھی  نگر واقع  این آئی ایف ٹی  کے طلبا نے اس کھادی فیشن پروگرام میں فیشن کیٹ واک کرکے اس انعقاد کو مزید دلچسپ بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G8QX.jpg

اس موقع پر کے وی آئی سی  کے چیئرمین جناب منوج کمار نے بتایا کہ کمیشن نے پہلی بار ’ کچھ کے رن  ‘ میں اس طرح کا ایک دلچسپ کھادی میگا فیشن شو منعقد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ’ کھادی ‘ کے برانڈ کے فروغ کا وسیلہ بنے گا اور کھادی کو پسند کرنے والوں کے بیچ نئے ڈیزائنوں کی تشہیر کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا  کو پورا کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں میں  تحریک کا باعث بنے گا اور ’ آتم نربھربھارت ‘ کی سوچ کو آگے بڑھائے گا۔ اس رن  شو کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔  اس موقع پر لوک گلوگار  جناب بورے لال نے مقامی لوگوں کے بیچ  مقبول لوک گیتوں کو پیش کیا، جس نے لوگوں کو مسحور کردیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I2F3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003URDE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D776.jpg

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1047)



(Release ID: 1895187) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Punjabi