بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے بنگلورو میں نیچرنیچر نمائش میں ہندوستان کے بجلی کے شعبہ  کی پائیدار منتقلی کا مظاہرہ کیا

Posted On: 30 JAN 2023 8:29PM by PIB Delhi

 

  • نمائش میں ہندوستان کے بجلی کے شعبہ کی  تعمیر میں این ٹی پی سی کے شاندار سفر اورقابل تجدید توانائی کے ذرائع کی سمت اس کی منتقلی کی عکاسی کی گئی ۔
  • ٹیکنالوجی کے ساتھ تخلیقی صلاحیت کے امتزاج  سے ،  این ٹی پی سی کے اسٹال پر پینلز، کارپوریٹ فلموں،  جیسچر-فلپ بک، گیمز، بروشر وغیرہ کے ذریعے اپنے مختلف پائیدار اقدامات کو پیش کیا۔
  • نمائش کا انعقاد 29 سے 31 جنوری 2023 تک منعقد کی جا رہی ہے۔

 

جناب آلوک کمار،  سکریٹری ،بجلی کی وزارت  نے  بنگلورو میں این ٹی پی سی  اسٹال کو دیکھا

جناب  ایس این سہائے، ڈائریکٹر جنرل، پاور فاؤنڈیشن نے این ٹی پی سی اسٹال کا افتتاح کیا

 

جی20 چوٹی کانفرنس کے حصے کے طور پر، این ٹی پی سی لمیٹڈ 29 سے 31 جنوری 2023 تک بنگلورو میں منعقد ہونے والی نیچر نچر نمائش میں شرکت کرکے گرین اینرجی  کی طرف اپنی پائیدار منتقلی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے 30 جنوری کو این ٹی پی سی کے اسٹال کا دورہ کیا اور اختراعی تنصیبات کی تعریف کی۔  اس سے قبل  اور پاور فاؤنڈیشن  کے ڈائریکٹر جنرل،  جناب ایس این سہائے  اور  جناب وویک دیوانگن، آئی اے ایس، سی ایم ڈی، آر ای سی نے 29 جنوری کو  این ٹی پی سی اسٹال کا افتتاح کیا تھا۔   جناب ہرجیت سنگھ، سی جی ایم (سی سی)، این ٹی پی سی نے این ٹی پی سی اسٹال پر معززین کا  استقبال کیا۔

اس نمائش میں ہندوستان کے بجلی کے شعبہ کی  تعمیر میں این ٹی پی سی کے شاندار سفر اورقابل تجدید توانائی کے ذرائع کی سمت اس کی منتقلی کی عکاسی کی گئی ۔انٹرایکٹو  انسٹالیشن نے لوگوں کو مشغول رکھا اور سبھی نے اس کی کافی تعریف کی۔

ایک ہولوگرام پروجیکشن پورے ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف پروجیکٹوں کے ذریعہ این ٹی پی سی کی منتقلی کے سفر کو پیش کررہا ہے۔ 1975 میں اپنے قیام کے بعد سےلے کر اب تک این ٹی پی سی کی شاندار تاریخ کو پیش کرنے  والی ایک ٹائم لائن وال اسٹال توجہ کا اہم مرکزہے۔

نمائش میں موجود تمام لوگوں کے لیے ’پاور رن گیم ‘  بھیڑ  جمع کا ذریعہ  بن گیا۔ انٹرایکٹو گیم میں بچوں اور بڑوں کو یکساں طور پر مقابلہ کرتے دیکھا گیا۔ اس گیم کے فاتحین کو این ٹی پی سی سیفٹی میسکوٹ  ’کووچ ‘  کے بوبل ہیڈ سے نوازا گیا۔

اسٹال کو انٹرایکٹو بنانے کے لیے، لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں توانائی کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کی غرض سے  ایک کیٹپلٹ پلیج وال بھی نصب کی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کے ساتھ تخلیقی صلاحیت کے امتزاج  سے ،  این ٹی پی سی کے اسٹال پر پینلز، کارپوریٹ فلموں،  جیسچر-فلپ بک، گیمز، بروشر وغیرہ کے ذریعے اپنے مختلف پائیدار اقدامات کو پیش کیا۔

یہ نمائش 29 سے 31 جنوری 2023 تک منعقد کی جا رہی ہے۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1010)



(Release ID: 1894848) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi