پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے آج سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی ؛ مرکزی وزراء سمیت 27 پارٹیوں کے 37 لیڈروں نے شرکت کی


جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ 66 دن پر محیط پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں کل 27 نشستیں  ہوں گی (10 نشستیں پہلے حصے میں اور 17 نشستیں دوسرے حصے میں)

Posted On: 30 JAN 2023 9:32PM by PIB Delhi

نئی دلی،30 جنوری، 2023 / وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں 30 جنوری 30 2023 کو نئی دلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی  جس میں پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس 2023 سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے بلائی تھی ۔ میٹنگ میں کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر؛ صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے وزیر اور راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر ؛ جناب پیوش گوئل، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، پارلیمانی امور اور امور خارجہ کے وزرائے مملکت جناب وی مرلی دھرن، نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کی کل 46 سیاسی جماعتوں میں سے 27 سیاسی جماعتوں کے 37 لیڈر  موجود تھے۔

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے لیڈروں کو مطلع کیا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 2023 منگل 31 جنوری 2023 کو شروع ہوگا اور سرکاری کام کی ضروریات کے پیش نظر یہ اجلاس 6 اپریل 2023 بروز جمعرات کو ختم ہو سکتا ہے۔  اس مدت کے دوران دونوں ایوانوں کو  13 فروری، 2023 بروز پیر کو تعطیل کے لیے ملتوی کر دیئے جائیں گے اور 13 مارچ، 2023 بروز پیر کو اجلاس پھر شروع ہوگا تاکہ قائمہ کمیٹیاں مختلف وزارتوں/ محکموں کے مطالبات زر کی جانچ کر سکیں اور اس پر رپورٹ تیار کر سکیں۔ 66 دن کی مدت پر محیط اس اجلاس میں کل 27 نشستیں پوں گی (10 نشستیں پہلے حصے میں اور 17 نشستیں دوسرے حصے میں) ۔

جناب جوشی نے مزید کہا کہ اس اجلاس کو خاص طور پر 24-2023 کے مرکزی بجٹ سے متعلق مالی کام کاج اور صدر کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے لیے وقف ہوگا۔  تاہم،اجلاس کے دوران ضروری قانون سازی اور دیگر کام بھی اٹھائے جائیں گے۔

پارلیمانی امور کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت دونوں ایوانوں میں دیگر تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے تیار ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس کے دوران ان کی طرف سے اٹھائے جانے والے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت کو بجٹ اجلاس 2023 کے دوران پارلیمنٹ کے ایوانوں کی کارروائی پرامن طریقے سے چلانے کے لئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے شرکت کرنے والی تمام پارٹیوں  کے لیڈروں  کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کو سننے کے بعد میٹنگ میں ان کی فعال اور موثر شرکت کے لئے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی بھی ستائش کی کہ میٹنگ کے دوران صحتمند تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم معاملات کو اجاگر کیا گیا۔

.................

ش ح ۔ وا ۔ اع

U – 1013


(Release ID: 1894847) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Marathi