وزارت اطلاعات ونشریات

ایس سی او فلم فیسٹول میں ، حکومت ایک محرک کی شکل میں ، ہندوستانی اینی میشن ایکو سسٹم کا مستقبل اور ایس سی او ممالک میں فلم فیسٹول کے دائرے پر بات چیت کی گئی


ایس سی او فلم فیسٹول کے اس ایڈیشن کا مباحثے اور ماسٹر کلاس پر ایک پُرامید نوٹ پر اختتام ہوا

Posted On: 30 JAN 2023 6:41PM by PIB Delhi

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹول کے چوتھے دن فلم صنعت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی پُرجوش شراکت داری دیکھنے کو ملی ، جبکہ دن کا آغاز ہوم کمنگ فرام چائنا جیسی فلموں کی اسکریننگ کے ساتھ ہوا۔    ورکشاپ اور مباحثوں نے فیسٹول میں سنیما کے جشن کو نشان زد کرنا جاری رکھا۔ دکھائی گئی دیگر فلموں میں سری لنکا کی ماریہ ، ہندوستان کی اپنی آر آر آر ،  مصر کی فوٹو کاپی اور قزاقستان کی اڈیموکاس ایجوکیشن شامل ہیں۔

ہندوستان کو فلم سازی کے ایک مقام کے طورپر بڑھاوا دینے کو لے کر پینل مباحثے میں پرتھُل   کمار، جے ایس(فلمس)، حکومت ہند اور ایم ڈی  این ایف ڈی سی نے فلم کے لئے شوٹنگ مقامات ، رعایت اور حوصلہ افزائی کی ایک فہرست مہیا کرنے میں فلم سہولت دفتر(ایف ایف او)کے کردار پر روشنی ڈالی۔اویناش ڈھاکنے ، ایم ڈی مہاراشٹر فلم، اسٹیج اینڈ کلچرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ہندوستانی فلم صنعت کی ترقی کو باسہولت بنانے کے لئے نئے ، کم معلوماتی شوٹنگ کے مقامات کو بڑھاوا دینے کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ہندوستان کے فلم سازوں کو درحقیقت بین ہندوستانی صنعت کے طورپر بڑھاوا دینے کے لئے شمالی ہندوستان میں فلمیں بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز کریت کھورانہ کے ذریعے ہندوستانی اینی میشن صنعت پر ایک ماسٹر کلاس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔انہوں نے ہندوستانی اینی میشن صنعت کے فروغ کا پتہ لگایا اور اہم سنگ میل پر روشنی ڈالی۔ کریت کھورانہ نے یہ بھی کہا کہ وی ایف ایکس اینی میشن صنعت کی ایک جدید شکل ہے اور آگے بڑھنے کے طریقے کے طورپر مشورہ دیا کہ ہندوستان 2023 تک صنعت کو ا1.3 بلین امریکی ڈالر کے موجودہ حجم سے 40بلین امریکی ڈالر تک لے جانے کے لئے جاپانی اینی میشن صنعت  کے راستے پر عمل کرے۔

دن کا آخری پینل مباحثہ ایس سی او ممالک میں فلم فیسٹول کو بڑھاوا دینے کے چیلنج اور گنجائش کے موضوع پر تھا۔ سنیل دوشی نے ہدف شدہ کمیونٹی کے لئے فلمیں بنانے کی بات کی، کیونکہ پورے ہندوستان میں کوئی بھی کہانی سچ نہیں ہوتی ہے۔اِرِس اِیسل نے ایس سی او خطے میں سنیما کو مقبول بنانے میں اوٹی ٹی کے بارے میں ایک پُرامید نظریہ رکھا۔اسی طرح سوروپ چترویدی نے ایس سی او ممالک میں سنیما کے لئے قابل دید مقامات کے لئے پیش کئے گئے راستوں کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک اچھی طرح سے بنائی گئی فلم کے لئے کسی فلم فیسٹول میں منتخب ہونے کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ایس سی او فلم فیسٹول کا  یہ ایڈیشن مباحثے اور ماسٹر کلاس پر ایک پُر امید نوٹ کے ساتھ اختتام ہوا، جس میں پینسلٹ فلم فیسٹول اور معیاری مواد کے روشن مستقبل کی پیش گوئی کررہے تھے۔

Follow us on social media:@PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com  /PIBMumbai    /pibmumbai

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 1003)



(Release ID: 1894803) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Marathi , Hindi