سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے صرف دو برسوں میں چار دیسی ویکسین تیار کی ہیں


ڈی بی ٹی نے "مشن کووڈ تحفظ" کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل رہنمائی اور قیادت میں چار ویکسین فراہم کیں، کوویکسین کی تیاری کو بڑھایا

چار ویکسین ہیں- ZyCoV-D- دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ ڈی این اے ویکسین، CORBEVAXTM- ہندوستان کی پہلی پروٹین سبونائٹ ویکسین، GEMCOVAC™-19 - دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ mRNA ویکسین اور ہندوستان میں تیارکردہ  19  COVID-   کے لئے انٹرانیزل  ویکسن

مشن  کووڈ کے تحت ٹیکے کی تیاری کے ساتھ ساتھ  مختلف کووڈ 19 ٹیکے تیار کرنے کی سرگرمیاں میں مالی معاونت، ماہر سائنسی اور تکنیکی نگرانی  فراہم کی گئی

’’مشن COVID تحفظ‘‘نے بھارت بائیوٹیک کے مالور  سینٹر اور حیدرآباد میں انڈین امیونولوجیکل لمیٹڈ میں  COVAXIN® کی  تیاری کو بڑھانے کے لیے مینوفیکچرنگ سہولیات میں اضافے کی بھی حمایت کی گئی

Posted On: 27 JAN 2023 6:20PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل رہنمائی اور قیادت میں ہندوستان نے صرف دو سالوں میں چار دیسی ویکسین تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) "مشن کووڈ تحفظ" کے ذریعے، چار ویکسین فراہم کیں، Covaxin کی تیاری کو بڑھایا، اور مستقبل کی ویکسینس کی ہموار ترقی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار کیا، تاکہ ہمارا ملک وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ یہ ویکسین مختلف اداروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016JJL.jpg

چار ویکسین ہیں- ZyCoV-D- دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ ڈی این اے ویکسین، CORBEVAXTM- ہندوستان کی پہلی پروٹین سبونائٹ ویکسین، GEMCOVAC™-19 - دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ mRNA ویکسین اور ہندوستان میں تیارکردہ  19  COVID-   کے لئے انٹرانیزل  ویکسن تیار کی ہے۔

 کووڈ انٹرانیزل (ناک کے ذریعہ )ویکسین کے باضابطہ آغاز کے بعد سکریٹری ڈی بی ٹی جناب راجیش گوکھلے اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ ویکسین کی تیاری کے لیے مالی مدد کے ساتھ ساتھ، ماہر سائنسی اور تکنیکی سہولت اس مشن کے تحت مختلف کووڈ-19  ویکسین کی  تیاری کی سرگرمیوں کی نگرانی اور جانچ  فراہم کی گئی تھی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ وبائی بحران کے تناظر میں، کووڈ-19 کے لیے ویکسین کی تیاری کو مودی حکومت کی طرف سے سب سے زیادہ ترجیح دی گئی تھی اور اسی کے مطابق، حکومت ہند کی طرف سے "مشن کووڈ تحفظ" کا اعلان کیا گیا تھا، آتم نربھر بھارت 3.0 پیکیج کے تحت 900 کروڑ  روپے کی لاگت سے مشن کووڈ تحفظ  کا اعلان کیا تھا۔  وزیر موصوف نے کہا کہ اس کا مقصد تیز رفتار  طریقے سے محفوظ ، اثر دار ، سستی  اور دیسی کووڈ-19 ٹیکوں  کو تیار کرنے کے اہل بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PC4I.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ "مشن کووڈ تحفظ" نے بھارت بائیوٹیک کی مالور سہولت اور انڈین امیونولوجیکل لمیٹڈ، حیدرآباد میں COVAXIN® کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مینوفیکچرنگ سہولیات کو بڑھانے کی بھی حمایت کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ "مشن کووڈ تحفظ" کو فوری بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط سرکاری، نجی  شراکت داری (پی پی پی ) ماڈل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ڈی بی ٹی کے پاس ایسا ماڈل تیار کرنے اور سائنسی برادری کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ  ویکسین تیار کرنے والوں کے پاس قلیل مدت میں ویکسین فراہم کرنے کے لیے، جس کی ہمارے ملک اور عالمی برادری کو ضرورت تھی،کے لیے مطلوبہ طاقت اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔

اس کے علاوہ ، وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کی تحقیق اور ترقی میں تین دہائیوں سے زیادہ طویل تجربے کے ساتھ ڈی بی ٹی کے پاس پہلے سے ہی اپنے خود مختار اداروں کے ذریعے بنیادی سائنسی طاقت ہے اور ایک صنعتی اکیڈمی انٹرفیس ایجنسی، یعنی بی آئی آر اے سی کے ذریعے ویکسین کی تیز رفتار ترقی کو ممکن  بنانے اور  اس مشن کے نفاذ کی قیادت کرنے  کا کام  ڈی بی ٹی کو سونپا گیا ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، کووڈ 19 وبائی مرض نے عالمی سائنسی برادری کے لیے انفیکشن کے انتظام اور اس کی روک تھام کے حوالے سے شدید چیلنجز پیش کئے ہیں۔ عالمی برادری نے عالمی سطح پر اس کی اعلیٰ سطح پر قیادت اور وبائی مرض سے نمٹنے کے اس کے وژن کے لیے حکومت ہند کی تعریف کی ہے۔

’’مشن کووڈ تحفظ‘‘ کے تحت تعاون یافتہ چار کووڈ-19ویکسینز کی تفصیلات، جنہیں ایمرجنسی استعمال کی اجازت (ای یو اے) ملی ہے، ذیل میں دی گئی ہیں:

 1۔ ZyCoV-D- دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ ڈی این اے ویکسین۔ 20 اگست 2021 کو ای یو اے کو 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں استعمال کے لیے موصول ہوا؛ پھر ای یو اے 26 اپریل 2022 کو 2 خوراک کے طریقہ کار کے لیے؛

 2۔ CORBEVAXTM- ہندوستان کی پہلی پروٹین سب یونٹ ویکسین۔ (29 دسمبر 2021 کو 18 سال کی عمر کے گروپ میں استعمال کے لیے ای یو اے موصول ہوا؛ اس کے بعد 22 فروری 2022 کو 12-18 سال کی عمر کے گروپ میں استعمال کے لیے؛ اور 26 اپریل، 2022 کو 5-12 سال کی عمر کے گروپ میں استعمال کے لیے؛  ساتھ ہی  ، تیسرے یعنی احتیاطی خوراک کےلئے 4 جون 2022 کوای اے یو ملا۔

GEMCOVAC™-19 - دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ mRNA ویکسین۔ (28 جون 2022 کو ای یو اے موصول ہوا)

4. دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ انٹرانیزل COVID-19 ویکسین - INCOVAKاسے 6 ستمبر 2022 کو 18 سال اور اس سے اوپر کے لیے پرائمری سیریز کے لیے اور 25 نومبر 2022 کو ایک جیسے اورہومولوگَس اور ہیٹرولوگَس بوسٹرز کے لیے ای یو اے موصول ہوا۔

ڈی بی ٹی کے  سکریٹری جناب گوکھلےنے بتایا کہ مشن کووڈ تحفظ کے تحت تعاون یافتہ کلینیکل ٹرائل سائٹس نے Zykov-D، Covax، Gemcovac-19، Corbevax، Covaxin Booster، RBCG (سیرم انسٹی ٹیوٹ) اور J&J کی COVID ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز کی سہولت فراہم کی۔ تقریباً 1.5 لاکھ لوگوں کا ایک الیکٹرانک رضاکار ڈیٹا بیس بھی بنایا گیا ہے۔

ڈی بی ٹی کے تحت خود مختار ادارے جیسے کہ اینیمل چیلنج سینٹر اور امیون لیبارٹریز نے ویکسین بنانے والوں کو اہم خدمات فراہم کیں۔

 فرید آباد میں مقیم ایک خود مختار ادارہ  ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (THSTI) نے Zykov-D اور Corbovax کے لیے ہیمسٹر ماڈل اور نیوٹرلائزیشن ٹیسٹ کی پیشکش کی۔

THSTI بائیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کو عالمی سی ای پی آ ئی  نیٹ ورک کی 7 لیبارٹریوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

نئی دہلی میں واقع ڈی بی ٹی کا ایک خود مختار ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی (این آئی آئی ) نے   INCOVAK فیز-III کلینکل ٹرائلز کے لیے امیونوجنیسیٹی جانچ کی خدمات فراہم کی ہیں۔

.*****

 ش ح- ش ت . ۔ ج

UNO-982


(Release ID: 1894646) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada