سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روایتی آرٹ اورموسیقی کے احیاء کے اختراعی طریقوں پرمبنی ایس اینڈ ٹی کے لئے بنیادی اختراع کاروں  کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 27 JAN 2023 6:17PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش اور ناگالینڈ کے بالترتیب  بنیادی  سطح کے اختراع کار  جناب سی وی راجو اور جناب  موا سبونگ سال 2023 کے لیے اعلان کردہ 106 پدم شری ایوارڈز حاصل کرنے افراد میں شامل ہیں۔

جناب  سی وی راجو کو جہاں ماحول دوست ٹکنالوجی کااستعمال کرکے  ایٹیکوپاکا کھلونے بنانے کے روایتی فن کو زندہ رکھنے کی کوششوں کو تسلیم کیے جانے کے صلہ میں ایوارڈ دیا جائے گا  وہیں  جناب موا سوبونگ کو  ایس اینڈ ٹی کے ناگا لوک موسیقی پرمبنی اختراعی طریقے اپنانے  کے لئے   انھیں  ایوارڈسے نوازا جائے گا۔

ان دونوں  ہی افراد کو نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - انڈیا، حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خود مختار ادارے نے اپنی متعلقہ ٹیکنالوجیز کے انکیوبیشن کے لیے مختلف شکلوں میں مدد فراہم کی ہے۔

p-4.jpg

انہیں  ماحول دوست یعنی ہربل کھلونوں کے لیے  ان کی زندگی کی پہلی بڑی پہچان کے طور پر این آئی ایفس  کا دو سال میں ایک باردیاجانےوالا  نیشنل گراس روٹس انوویشن اورآؤٹ اسٹیندنگ ٹریڈیشنل نالج  ایوارڈ بھی حاصل ہواہے: جناب  سی وی راجوکو یہ ایوارڈ (2002) کے لئے اس وقت کے عزت مآب صدرجمہوریہ ہند ، ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام نے عطاکیاتھا جبکہ جناب ماؤ سوبونگ  کو ایک اختراعی  موسیقی آلہ بامھوم  تیارکرنے کے لئے (2017)  کا ایوارڈاس وقت  کے عزت مآب صدرجمہوریہ ہند ، جناب پرنب مکھرجی نے عطاکیاتھا۔

جناب ما ؤسبونگ اورجناب سی وی راجو کو بالترتیب راشٹرپتی بھون میں انوویشن اسکالر-ان-ریذیڈنس پروگرام کے چوتھے (2017) اور 5ویں (2018) بیچ کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش کے ایٹیکوپاکا گاؤں سے تعلق رکھنے والے جناب سی وی راجو، پودوں کے رنگ بنا کر اور رنگوں کی شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کر کے ایٹیکوپاکا کھلونے بنانے کے روایتی طریقے کو محفوظ کر رہے ہیں، جو کہ ان کے گاؤں سے منسلک ایک بڑا ورثہ ہے۔ انھوں نے کئی طرح کے عصری کھلونے تیار کیے ہیں جن کی  مانگ بھارت اوربیرون ملک دونوں ہی مارکیٹس میں بڑھ رہی  ہے۔

غیر زہریلے رنگوں اور قدرتی رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کے کھلونے بنانے کا یہ روایتی طریقہ، ایک ایسی شناخت  ہے جس نے جنوبی ہندوستان کے ایٹی کوپاکا گاؤں کی دستکاری  سے متعلق افراد کی  تشریح کی ہےنہیں  تو  محض  یہ ایک رنگنے کا طریقہ ہواکرتا  تھا۔ جناب  سی وی راجو نے‘‘پدماوتی ایسوسی ایٹس’’ کے نام سے کاریگروں کی ایک کوآپریٹو ا نجمن شروع کی تاکہ اختراعی رنگوں کی رسائی  صحیح بازاروں تک ہوسکے ۔

انھوں  نے پودوں کے رنگ بنانے کی مقامی روایات کو مضبوط بنانے اور رنگوں کی شیلف لائف کو  بڑھانے کے لیے نئے اوزار، تکنیک اور طریقے تیار کرنے کی حکمت عملی تیار کی۔ لہذا وقت کے ساتھ ساتھ، بہت سے جڑی بوٹیوں کے رنگوں کی سپلائی بڑھنے لگی، جس سے کاریگروں کے لیے چیزیں آسان ہو گئیں۔ ایٹی کوپاکا کھلونے اچھی طرح سے گول ہوتے ہیں اور قدرتی  رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے تیارکئے جاتے ہیں۔ یہ عمل  انہیں محفوظ بناتا ہے، یہاں تک کہ بچوں کے لیے بھی یہ موزوں ہے۔ اس بات  کو ذہن میں رکھتے ہوئے، جناب سی وی راجو روایتی آرٹ کے طریقے پر قائم رہے۔ مزید یہ کہ انھوں نے اپنے ساتھی کاریگروں کو کام میں لگایا اور انہیں اسی گاؤں میں مقامی طور پر روزگار بھی فراہم کیا۔

این آئی ایف  نے مائیکرو وینچر انوویشن فنڈ (ایم وی آئی ایف) کے ذریعے مالی تعاون  دیئے جانے کے ساتھ جناب  راجو کی ان کوششوں میں مدد کی تاکہ سرمائے  سے متعلق کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور قدر میں اضافے کے لیے تعاون، نیزاختراع کار کے احاطے میں ایک کمیونٹی لیب کے قیام میں مدد کی جا سکے۔ جس سے سیٹو مصنوعات میں بہتری، تحقیق اور ترقی، کھلونوں سے متعلق  جڑی بوٹیوں کی نوعیت کی توثیق، اور دیگر کاروباری اداروں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ملک بھر میں پھیلاؤ اور پھیلاؤ کی سرگرمیوں کے ذریعے کمرشلائزیشن کی سہولت فراہم ہوگی ۔

دیما پور، ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والے  جناب ماؤ سبونگ نے بام ہم نامی ایک موسیقی کا آلہ تیار کیا ہے، جو کہ بانس سے  تیارکیاگیا موسیقی کا ایک نیاہواکا آلہ ہے۔ بام ہم  نام دو الفاظ بانس اورہم سے ماخوذ ہے۔   بام ہم  موسیقی  آلہ کو بجانا  نہایت آسان ہے۔ اس کو بجانے میں  کسی کو  بھی صرف ہم سوراخ میں ایک دھن  کو لگانا  پڑتا ہے جو ایک سر یلی دھن پیدا کرتا ہے۔ اس کا نیاپن اس کی تعمیر میں سادگی اور استعمال میں آسانی ہے۔ اسے گانوں کو گنگنانے کے لیے اکیلے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ ایک غیر تربیت یافتہ شخص بھی، میوزیکل کوئر کے حصے کے طور پر اور پلے بیک (گانوں کا) فراہم کرنے والے  ساز کے اہم آلے  کے طور پر  بھی اس کا استعمال کیاجاسکتاہے ۔ یہ  موسیقی کے  دیگرآلات کے ساتھ اچھی طرح سے گھل مل جاتا ہے اور اسے موسیقی کی کسی بھی  طرز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

این آئی ایف نے   متعدد طریقوں سے جناب ما ؤسبونگ کی مدد کی ہے، چاہے وہ قدر میں اضافہ ہو یا مالیاتی ضروریات کو پورا کرناہو۔ اختراع کرنے والے کے لیے کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے این آئی ایف کے تعاون سے ایک ادارہ شامل کیا گیا، جسے بعد میں ایک اسٹارٹ اپ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

***********

(ش ح ۔ ش ر۔ ع آ)

U -988


(Release ID: 1894645) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi