وزارت اطلاعات ونشریات

‏ شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں فلم ڈائریکٹر وں کی ہم آہنگی کے موضوع پر گفت و شنید کے سیشن کا انعقاد ‏


‏باہمی فائدے کے لیے مشترکہ پیداوار پر زور دینے کی ضرورت ہے: بولات کلیم بیتوف‏

Posted On: 29 JAN 2023 7:01PM by PIB Delhi

‏شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول کے تیسرے دن ’’ ثقافتوں، کرداروں اور ممالککے مابین تعاون باہمی‘‘کے موضوع پر ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پینل میں آرمینیا کے نامور ہدایت کار گاروش غزاریان اور ہائیک اوردیان اور قازقستان سے ڈائریکٹر بولات کلیم بیتوف شامل تھے۔ اس سیشن کی نظامت کرغزستان سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹر اور ٹی وی پریزینٹر گلبرگہ تولموشووا نے کی۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vaibhav19F4H.JPG

‏بولات کلیم بیتوف نے موجودہ دور میں محبت اور دوستی کے زوال پذیر جذبات کے احیا کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی۔ انھوں نے مکگالی جیسی ریٹرو فلمیں بنا کر ایسا کرنے کی اپنی کوشش کے بارے میں بات کی۔ ہائیک اورڈیان نے اس بحث میں مزید اضافہ کیا ، انھوں نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح فلمیں محبت اور دوستی جیسے انسانی جذبات کو اسکرین پر پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہیک اورڈیان نے مزید کہا کہ کووڈ کے بعد انسانوں کے مابین باہمی تعلقات کا موضوع  سب سے زیادہ اٹھایا گیا ہے۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vaibhav23NPC.JPG

‏ گاروش غزاریان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں وسیع تر ہم آہنگی کے لیے اداکاروں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کے درمیان تعاون کو توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے خاص طور پر شارٹ فلموں کے ابھرتے ہوئے کردار پر بھی توجہ مرکوز کی۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vaibhav3WMWJ.JPG

‏سیشن کا اختتام سابق سوویت خطے میں راج کپور کی انتہائی مقبول فلموں ’آوارہ اور میرا نام جوکر‘کی خوشگوار یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کیا گیا ۔ بولات کلیم بیتوف نے آنے والے دنوں میں اسی جوش اور تعاون کے احیا کی ضرورت پر زور دیا ۔‏

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 966



(Release ID: 1894573) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Marathi