وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی میں 9SCOفلم فیسٹیول 2023 کا آغاز


اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایس سی او ممالک کے مابین فلم سازی میں اشتراک کے قیام پر زور دیا

"بھارت ہیں ہم" اینی میشن سیریز پرومو جاری کیا گیا

Posted On: 28 JAN 2023 10:17PM by PIB Delhi

پانچ روزہ ایس سی او فلم فیسٹول کا جمعے کے روز ممبئی میں ایک رنگا رنگ تقریب میں آغاز ہوا۔ مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے دیگر اکابرین کے ہمراہ شمع روشن کی۔

 

افتتاحی  تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر محترمہ ہیما مالنی موجود تھیں اور متعدد اہم فلمی شخصیات بھی اس موقع پر بہ نفس نفیس وہاں موجود تھے جن میں اکشے کمار ، ٹائگر شراف ، ساجد ناڈیاڈ والا، ایشا گپتا، پونم ڈھلون، ایلی اورم، ہرشتا بھٹ اورجیکی بھگنانی شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات ونشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایس سی او ممالک میں ہندوستانی فلمیں انتہائی مقبول ہیں اور عوام سے عوام کے رابطوں میں ان فلموں کا اہم رول ہے۔ انھوں نے کہا  ایس سی او خطے کی متنوع فلمیں اور فلم سازوں کے مختلف طریقوں اور ٹیکنک کو اجاگر کرنا اس فلم فیسٹول کا اہم مقصد ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ فیسٹول خطے کے ممالک کے مابین فلم سازی میں اشتراک کے زبردست مواقع کرتا ہے۔

ایس سی او فلم فیسٹول میں مجموعی طور پر 57 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں اور چودہ فلمیں فلم فیسٹول کے کمپٹیشن سیکشن کے لئے نامزدکی گئی ہیں۔ ان میں پان نلن کی آسکر شارٹ لسٹ والی گجراتی فلم ، چھیلوشو اور نکھل مہاجن کی ایوارڈ یافتہ مراٹھی فلم گوداوری بھی شامل ہیں۔

ایس سی او فلم فیسٹول ایسے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے جب ہندوستان انٹرنیشنل کو آپریشن آرگنائزیشن کی سربراہی کررہا ہے۔ یہ فیسٹول آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ ساتھ بھی ہورہا ہے۔

بھارت ہیں ہم اینی میشن سیریز پرومو کا اجرا

اس موقع پر اینی میشن سیریز کا پرومو ، بھارت ہیں ہم جاری کیا گیا۔ سنٹرل بیورو آف کمیونکیشن نے گریفٹی ملٹی میڈیا کے اشتراک سے وزارت اطلاعات کی جانب سے تیار کی ہے۔ اس میں ہمارے سب سے قیمتی حاضرین یعنی بچوں کو جانے پہچانے اور گمنام دونوں طرح کے مجاہدین آزادی کی زندگی سے روشناس کرایا گیا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے پرچم تے تیار ہونے والی سیریز میں منجلی شروف اور تلک شیٹی کے وضع کردہ کارٹون کیرکٹرز کرشن، ترش اور بالٹی بوائے کے ذریعہ کیاجہاں پیش کی جائیں گی۔ مشہور پلے بیک سنگر سدیش بھونسلے نے سیریز میں اپنی آواز دی ہے۔

ایس سی او کے بارے میں

شنگھئی کوآرپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) 2001 میں وجود میں آئی تھی جو جغرافیائی دائرے اور آبادی کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے۔ اس میں اندازاً یوریشیا کا 60 فیصد علاقہ دنیا کی مجموعی آبادی کا 40 فی صد حصہ اور دنیا کی جی ڈی پی کا 30 فیصد سے زیادہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان، چین ، روس، پاکستان، قزاکستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان ، دکن ممالک ہیں۔

*****

U.No:954

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1894461) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi