زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نائجیریاکے  ابوجا میں واقع  ہندوستانی ہائی کمیشن نے آج چانسری کے احاطے میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان، نائجیریا کے معززین اور صحافیوں کی موجودگی میں ملیٹس فوڈ فیسٹیول اور کوکنگ مقابلے کا انعقاد کیا


اس تقریب کا اہتمام اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس کی قیادت زراعت اور کسانوں کی بہبود  کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب ابھیلکش لکھی کررہے تھے، جو اس تقریب میں شرکت کے لیے ابوجا میں ہیں

جناب لکھی نے کہا، نائیجیریا میں "باجرا پروگرام" باجرا  پر جنوب-جنوب تعاون کی حقیقی روح میں ماحول دوست، صحت مند "قوت بخش اناج" کے فروغ اور پیداوار کے لیے ایک لانچنگ پیڈ بن سکتا ہے

کئی ریستورانوں نے اپنے اسٹال لگائے اور شرکاء کو ملیٹ فوڈ پیش کیا؛ آئی آئی ٹی اے، آئی سی آر آئی ایس اے ٹی ، نائجراسٹیٹ، فارمرز ایسوسی ایشن آف نائجیریا اور نائجیرین ایکسپورٹ پروموشن کونسل نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور اپنی اپنی  نمائشیں کیں

جنوبی کوریا، انڈونیشیا، جمہوریہ چیک کے سفیروں کی بیگمات، آئی آئی ٹی اے کےماہرین تغذیہ اور جان ووڈ ہوٹل کے شیف مقابلے کی جیوری تھے

Posted On: 28 JAN 2023 7:45PM by PIB Delhi

نائجیریا کے ابوجا میں  واقع ہندوستانی ہائی کمیشن نے آج چانسری کے احاطے میں ہندوستانی کمیونٹی کے اراکین، نائجیریا کے معززین اور میڈیا کے دوستوں کی موجودگی میں ملٹس فوڈ فیسٹیول اور کھانا پکانے کے مقابلے انعقاد کیا ۔

Description: Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230128-WA0288.jpg

اس تقریب کا اہتمام اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس کی قیادت زراعت اور کسانوں کی بہبود  کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری،  جناب ابھیلکش لکھی کر رہے تھے، جو اس تقریب میں شرکت  کرنے کے لیے ابوجا میں ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-01-28at19.52.533VV5.jpeg

اس موقع پر کئی ریستورانوں نے اپنے اسٹال لگائے اور موٹے اناج کو فروغ دینے کے لیے شرکاء کو (باجرا سے تیار) کھانا پیش کیا۔  اس پروگرام میں آئی آئی ٹی اے، آئی سی آر آئی ایس اے ٹی ، نائجراسٹیٹ، فارمرز ایسوسی ایشن آف نائجیریا اور نائجیرین ایکسپورٹ پروموشن کونسل نے  بھی شرکت کی اور اپنی اپنی نما ئشوں کا اہتمام کیا ۔ اس کے علاوہ بہت ساری شراکت دار تنظیموں نے اپنے کھانے کے اسٹال لگائے جن میں نائجر اسٹیٹ کا اسٹال بھی شامل ہے ۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کھانا پکانے کا ایک مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں 16 شرکاء نے حصہ لیا۔

Description: Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230128-WA0289.jpg

جنوبی کوریا، انڈونیشیا، جمہوریہ چیک کے سفیروں کی بیگمات، آئی آئی ٹی اے نیوٹریشن ایکسپرٹ اور جان ووڈ ہوٹل کے شیف مقابلے کے جیوری تھے۔ نائجر ریاست کے فنکاروں اور وفاقی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے کئی ثقافتی  پروگرام بھی آج کی تقریب کا حصہ تھے۔

Description: Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230128-WA0268.jpg

ابوجا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن نے نائجیریا ملیٹ  پہل کے ایک حصے کے طور پر نائجر ریاست کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ معزز  ڈاکٹر یحییٰ ابوبکر، ایتسو نیوپے اور چیئرمین، نائجیریا ملیٹ  پہل ، الحاج احمد ابراہیم متانے، حکومت نائجر کے سیکرٹری، ابوبکر جی عبداللہی، ڈائریکٹر وفاقی محکمہ زراعت، نائیجیریا، متعدد سفراء ، روایتی حکمرانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یحییٰ ابوبکر، ایڈیشنل سیکرٹری جناب ابھیلکش لیکھی، ڈائریکٹر وفاقی محکمہ زراعت اور ہائی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب لیکھی نے کہا کہ نائجیریا میں "باجرا پروگرام"، جو کہ افریقی براعظم کا دوسرا سب سے امیر اور سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، باجرا پر جنوب جنوب تعاون اور تعاون کی حقیقی روح  سے ماحول دوست، صحت مند "قوت بخش اناج" کے فروغ اور پیداوار کے لیے ایک لانچنگ پیڈ بن سکتا ہے۔  انہوں نے کہا، باجرانے 7000 سالوں سے سب صحارا افریقہ اور ایشیا میں کروڑوں لوگوں کے لیے ایک روایتی غذا کے طور پر کام کیا ہے، اور اب اسے دنیا بھر میں کاشت کی جانے والی چاول اور گندم کی بنیادی خوراک کے متبادل کے طور پر زندہ کیا جا رہا ہے۔

Description: Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230128-WA0364.jpg

جناب لیکھی  نے اس بات پر زور دیا کہ باجرا گھریلو سطح پر پیدا ہونے والےپہلے پودوں میں سے ایک ہے اور اس کی اعلی غذائیت کی وجہ سے اسے "قوت بخش اناج" سمجھا جاتا ہے۔

جناب لیکھی  نے مندوبین کو بتایا کہ نائجیریا کی کامیابی کی کہانی کے بعد، ہندوستان کی وزارت زراعت 54 رکنی مضبوط افریقی براعظم کو درپیش غذائی تحفظ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مصر، جنوبی افریقہ، الجیریا، مراکش، ایتھوپیا، کینیا، انگولا ، گھانا اور سوڈان جیسے دوسرے افریقی ممالک میں ہندوستانی سفارت خانوں/ ہائی کمیشنوں/ قونصل خانوں کے ساتھ مل کر اس طرح کے پروموشنل پروگرام منعقد کرے گی۔   

ہائی کمشنر نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2023 کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے اور اس کی تجویز ہندوستان نے کی تھی اور 70 سے زائد ممالک نے اس کی حمایت کی تھی۔ باجرا کا بین الاقوامی سال عالمی پیداوار کو بڑھانے، موثر پروسیسنگ اور کھپت کو یقینی بنانے، فصل کی گردش کے بہتر استعمال کو فروغ دینے اور کھانے کی ٹوکری کے ایک اہم جزو کے طور پر باجرے کو فروغ دینے کے لیے فوڈ سسٹم میں بہتر رابطے کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں، جوار کے بین الاقوامی سال  (آئی وائی ایم )  2023کی تجویز کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے قبول کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے باجرے کے بین الاقوامی سال - 2023 (آئی وائی ایم 2023) کے لیے روم، اٹلی میں ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

Description: Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230128-WA0351.jpg

واضح رہے کہ 140 سے زائد ممالک میں ہندوستان کے سفارت خانے 2023 کے دوران آئی وائی ایم  کے جشن میں شرکت کریں گے جس میں آئی وائی ایم  پر ہندوستانی تارکین وطن کو شامل کرکے نمائش، سیمینار، مذاکرے، پینل ڈسکشن کے ساتھ ساتھ مقامی چیمبر، کھانے کے بلاگر ،کھانے پینے کی اشیاء کے درآمد کنندگان اور مقامی ریستوراں وغیرہ بھی  شرکت کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

950

 



(Release ID: 1894460) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi