اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے چیمپئن باکسر نکہت زرین کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا
Posted On:
28 JAN 2023 6:55PM by PIB Delhi
قومی کان کن اور ہندوستان کے لوہے کے سب سے بڑے پروڈیوسر، این ایم ڈی سی نے عالمی باکسنگ چیمپئن اور برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی نکہت زرین کے ساتھ اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر این ایم ڈی سی کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک میمورنڈم آف ایگریمنٹ (MoA) پر دستخط کیے ہیں۔ اپنی طاقت کے مظہر کے لیے، ایک ایسا معیار جو این ایم ڈی سی کے لیے نا گزیر ہے، کمپنی نے کسی ایسے شخص کی نمائندگی کا انتخاب کیا ہے جو ملک کو عزت دلانے کے لیے اپنی وابستگی کا اشتراک کرتا ہے۔ نکہت زرین این ایم ڈی سی کے برانڈ کے ساتھ جڑی اس طاقت، ہمت، چستی اور قومی فخر کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی، جناب سمیت دیب نے کہا کہ ہم نکہت زرین کو این ایم ڈی سی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ قوم کو عزت دلانے کے لیے ان کا عزم ہماری کمپنی کی اقدار کے مطابق ہے۔ جناب دیب نے مزید کہا کہ ان کی شخصیت این ایم ڈی سی کی معتبریت اور مضبوطی کی برانڈ ویلیو کے مترادف ہے اور یہ ایسوسی ایشن دونوں اسٹیک ہولڈروں کی مجموعی برانڈ شخصیت میں اضافہ کرے گی۔
نکہت نے ورلڈ چیمپیئن باکسر بننے کے اپنے سفر کے بارے میں کہا، ”ملک کا نام روشن کرنے کے لیے این ایم ڈی سی کے ساتھ ہاتھ ملانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں 2024 کے اولمپکس کی تربیت میں میری مدد کرنے کے لیے ان کی شکر گزار ہوں اور میں اپنے والدین اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 946
(Release ID: 1894412)