اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل نے فروخت کاروں کے ساتھ بات چیت کےپہلےقومی پروگرام کا اہتمام کیا


آر آئی این ایل،  ایم ایس ایز کی ترقی کے لیے پرعزم ہے: جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی آر آئی این ایل

Posted On: 28 JAN 2023 7:42PM by PIB Delhi

نئی دلی، 28 جنوری، 2023 / آر آئی این ایل وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ نے آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں پہلے "آر آئی این ایل – این وی آئی پی2023 فروخت کاروں کے ساتھ بات چیت کے پہلے قومی پروگرام -2023 کا انعقاد کیا۔

آر آئی این ایل  کے سی ایم ڈی، جناب اتل بھٹ،نے ڈائریکٹر (فنانس)، جناب وی وی وینوگوپال راؤ، ڈائریکٹر (کمرشل)، جناب ڈی کے موہنتی، ڈائریکٹر (پروجیکٹس اینڈ آپریشنز) جناب اے کے باگچی، اور ایم ایس ایم، ڈی ایف او، ایڈیشنل ڈائریکٹر انچارج،وشاکھاپٹنم، جناب جی وی آر نائیڈو کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیا۔

آر آئی این ایل کے ذریعے پہلی بار منعقد کیے گئے فروخت کاروں کے ساتھ بات چیت کے پہلے قومی پروگرام نے فروخت کاروں کو آر آئی این ایل مینجمنٹ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک مفید فورم فراہم کیا ہے۔  ملک کے مختلف حصوں سے 200 سے زیادہ فروخت کاروں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

فروخت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے، آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے کہا کہ اس طرح کے وینڈر انٹرایکٹو پروگرام سپلائروں اور آر آئی این ایل دونوں کی ترقی کو ممکن بنائیں گے۔ انہوں نے آر آئی این ایل اور فروخت کاروں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب بھٹ نے مزید کہا "آر آئی این ایل اور فروخت کاروں کا ایک علامتی رشتہ ہے کیونکہ دونوں کی بہتری  ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ درآمد کیے جانے والے فالتو پرزوں کو ملک میں تیار کرنا فروخت کاروں  کے لیے ایک فوری طور پر دستیاب موقع ہے۔ جناب اتل بھٹ نے کہا کہ آر آئی این ایل کی طرف سے ملک میں تیاری کے لیے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کے نتیجے میں آر آئی این ایل کو کافی بچت ہوئی ہے۔

جناب اتل بھٹ نے فروخت کاروں کے ساتھ بات چیت کے قومی پروگرام کے انعقاد میں پہل کرنے کے لیے آر آئی این ایل کے میٹریل مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی۔

فروخت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے، آر آئی این ایل  کے ڈائریکٹر (کمرشل)، جناب ڈی کے موہنتی، نے فروخت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ معقول حوالہ دیں اور ترسیل کے نظام الاوقات پر قائم رہیں۔ جناب ڈی کے موہنتی نے کہا، "آر آئی این ایل ٹینڈرنگ کے عمل میں 'میک ان انڈیا' اور 'آتم نربھر بھارت' سے متعلق حکومت ہند کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

اپنے خطاب میں، ایم ایس ایم ای- ڈی ایف او، وشاکھاپٹنم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر انچارج جناب جی وی آر نائیڈو،  نے خاص طور پر مقامی ایم ایس ای کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کے لیے آر آئی این ایل کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

فروخت کاروں کو اپنی پیشکشوں میں، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے عہدیداروں نے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) میں رجسٹریشن کے عمل اور خریداروں اور فروخت کنندگان دونوں کے لیے (جی ای ایم) کے ذریعے کاروبار کو بہتر بنانے کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) اور ایم ایس ایم ای کے عہدیداروں نے اپنی پریزنٹیشن میں ایم ایس ایم ایز کو مربوط تعاون کے لیے پیش کی جانے والی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

جناب اتل بھٹ اور دیگر معززین نے اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فروخت کاروں کو میمنٹو پیش کیا۔

ورکس ڈویژن، خریداری، اسٹورز، مارکیٹنگ کے سینئر عہدیدار، مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں جیسے کہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس، ایم ایس ایم ای فیسیلیٹیشن آفس، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی)، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر (ڈی آئی سی)، وشاکھا آٹو نگر اسمال۔ اسکیل انڈسٹریلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (وی اے ایس ایس آئی ڈبلیو اے)، دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی) وغیرہ نے بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 .................

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 949


(Release ID: 1894406)
Read this release in: English , Hindi , Telugu