قبائیلی امور کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا کی چھٹی نشست میں طلباء سے بات چیت کی


پریکشا پہ چرچا نشست میں ملک بھر کے تقریباً 400 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ایمرس) کے طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا

ہندوستان ’اصلاحات، کارکردگی اور کایا پلٹ‘ کے منتر پر مبنی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے انتھک کوشش میں سرگرداں ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 27 JAN 2023 8:59PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

  • پریکشا پہ چرچا کی چھٹی نشست میں 150 ممالک سے 38 لاکھ سے زیادہ اسکولی طلباء اور اساتذہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ شرکاء نے خاندانی دباؤ، تناؤ سے نمٹنے، غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام، صحت مند اور فٹ رہنے کے طریقے سے کیریئر کے انتخاب وغیرہ تک مختلف موضوعات پر رہنمائی کے لیے وزیر اعظم مودی کے سامنے 20 لاکھ سے زیادہ سوالات رکھے۔
  • وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پریکشا پہ چرچا پروگرام کے چھٹی نشست میں طلباء سے آئندہ امتحانات کے بارے میں بات چیت کی۔ اس پروگرام کا اہتمام نئی دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا جہاں درجہ نہم سے دوازدہم تک کے اسکولی طلباء، والدین اور اساتذہ نے وزیر اعظم کے ساتھ دل سے بات چیت کی۔

گزرتے برسوں کے ساتھ  وزیر اعظم کے ذریعہ تیار کردہ پریکشا پہ چرچا پروگرام امتحان کا مردانہ وار سامنا کرنے والوں کی ایک بڑی تحریک میں تبدیل ہوا ہے جس میں پورے ملک اور بیرون ملک سے طلباء، والدین اور اساتذہ اس کے ساتھ مختلف موضوعات پر جوش و خروش سے بات چیت کرتے ہیں جیسے امتحانی تناؤ سے کیسے نمٹا جائے اور زندگی کو اتسو کے طور پر کیسے منایا جائے۔

38.80 لاکھ طلباء، اساتذہ، اور والدین کا جنہیں وزیر اعظم سے سوالات پوچھنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، انتخاب متعدد مضامین اور موضوعات پر ایک آن لائن تخلیقی تحریری مقابلے کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ یہ مقابلہ مائی گوو پلیٹ فارم کے ذریعے 25 نومبر 2022 سے 30 دسمبر 2022 تک منعقد کیا گیا تھا اور شرکاء کو وزیر اعظم کی لکھی گئی ایگزام واریر کتاب اور ایک سرٹیفکیٹ پر مشتمل ایک خصوصی پریکشا پہ چرچہ کٹ پیش کی گئی تھی۔

پریکشا پہ چرچا کے اس ایڈیشن میں خاندانی دباؤ، تناؤ سے نمٹنے، غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام، صحت مند اور فٹ رہنے کے طریقے اور کیریئر کے انتخاب وغیرہ تک مختلف موضوعات پر 20 لاکھ سوالات موصول ہوئے۔

پی پی سی پلیٹ فارم کے ذریعہ امتحان سے متعلق سوالات اور شکوک و شبہات کو وزیر اعظم کے ذریعہ دیے گئے منتر کو استعمال کرتے ہوئے حل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا گیا۔ پروگرام کے دوران امتحان سے متعلق ڈھیر سارے موضوعات سے نمٹا گیا جن میں والدین کے دباؤ سے لے کر معاشرے میں طلباء کے طرز عمل تک اور سوشل میڈیا کے خلفشار سے دور رہنے کے لیے تجاویز کی تلاش سے لے کر مختلف زبانیں سیکھنے تک کے امور شامل تھے۔ انہوں نے صنفی فرق سے قطع نظر سب کے لیے تعلیم کی اہمیت اور جامع قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 کو جاننے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو تعلیم کی نئی تعریف کرنے کے ساتھ  لرننگ کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

وزارت تعلیم کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے محکمے کے زیر اہتمام پروگرام کو دوردرشن (ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی نیوز، ڈی ڈی انڈیا)، ریڈیو چینلز، ٹی وی چینلز، ڈیجیٹل میڈیا بشمول ہندوستانی وزارتِ تعلیم کےیوٹیوب چینلز، نریندر مودی، پی ایم او انڈیا، پی آئی بی انڈیا، دوردرشن نیشنل، مائی گوو انڈیا، ڈی ڈی نیوز، راجیہ سبھا ٹی وی، سویم پربھا پر براہ راست نشر کیا گیا۔ اس پروگرام کو کروڑوں طلباء نے براہ راست دیکھا۔

ملک بھر میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ایمرس) کی طرف سے اسکول کے احاطے میں پروگرام کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کے  خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ ملک بھر کے تقریباً 400 اسکولوں کے ایمرس طلباء اور تدریسی برادری نے عملی طور پر پروگرام میں شرکت کی اور وزیر اعظم کے دانشمندانہ الفاظ پر عمل کرنے اور تناؤ اور بے چینی سے پاک انداز میں امتحانات میں سوالوں کے جوابات لکھنے کا عزم کیا۔ وزارت کے سینئر افسران اور عملے کے ارکان نے بھی عملی طور پر پروگرام میں شرکت کی تاکہ وہ وزیر اعظم کی طرف سے طلباء کے ساتھ اشتراک کردہ بصیرت اور مشورے سے باخبر ہو سکیں۔

اس موقع پر قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے تبصرہ کیا کہ پریکشا پہ چرچا کی اپنی منفرد پہل کے ساتھ، عزت مآب وزیر اعظم نے آنے والی نسلوں کے لیے ایک وراثت قائم کی ہے۔ ان کی قابل رہنمائی اور با بصیرت مضبوط قیادت میں ہندوستان 'اصلاحات، کارکردگی اور کایا پلٹ' کے منتر پر مبنی اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے انتھک کوشش میں درگرداں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج منعقدہ پریکشا پہ چرچہ کے چھٹے ایڈیشن میں ہمارے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ایمرس)، آشرم اسکول اور لاکھوں طلباء جو پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ملک کے طلباء اب امتحانات سے نہیں ڈریں گے اور اپنے خوشحال مستقبل کے لیے سخت محنت کریں گے۔ میں اپنے پیارے طلباء کو ان کے آنے والے امتحانات کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

اس تقریب سے ایک قابل قدر اور روشن خیال تجربہ ہوا ہے اور اس سے امتحانات کے تعلق سے تناؤ اور دباؤ کو کافی حد تک کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

لنک:

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618833496822403072?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618837038702432256?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618858837418860544?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618860973976326144?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618861832307097600?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618863927399706624?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618864386726318080?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618866995151384577?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618867518197878784?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618868320467558400?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618870129315684357?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618873607224201217?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618899555755655169?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618906526558859265?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618912646719496193?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1618931446537940992?s=20&t=7nm_HTT-Bn8Y5Tg3JgV0eA

*****

U.No:927

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1894255) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi