ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی آئیز میں ہنرمندی کی تربیت

Posted On: 12 DEC 2022 3:33PM by PIB Delhi

 ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی کہ  ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ایم  ایس ڈی ای) ملک بھر کے  آئی ٹی آئیز میں دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کو نافذ کر رہا ہے۔

آئی ٹی آئیز کا قیام اور انتظام ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جب کہ پالیسیاں جیسے الحاق کے لیے معیار طے کرنا، امتحان کا انعقاد اور سرٹیفیکیشن کے ساتھ نصاب ترتیب دینا مرکزی حکومت کی ذمہ داریاں ہیں۔

آئی ٹی آئیز میں تربیت کے معیار کو بہتر بنانا ایک جاری عمل ہے۔ جس کے تحت ، الحاق کے معیارات اور اصولوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور صنعت کےطور طریقوں کے مطابق نصاب اور کورسز پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ متعلقہ ریاستی حکومتیں مرکزی حکومت کے ساتھ مل  کرکے وقتاً فوقتاً معائنہ کرتی ہیں تاکہ آئی ٹی آئی میں دی جانے والی تربیت کے معیار کا اندازہ لگایا جاسکے۔   اس کے علاوہ، مرکزی حکومت معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام آئی ٹی آئیز میں وقتا فوقتا درجہ بندی کرتی ہے۔

صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کا قیام ریاست /مرکز کےزیرانتظام علاقوں کا کام ہے اور جب بھی نئے آئی ٹی آئیز کے قیام کے لیے ریاستی ڈائریکٹوریٹ سے کوئی تجویز موصول ہوتی ہے، اس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور الحاق کے معیارات اور اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے اور الحاق  کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ 2016 سے  کھولے گئے نئی آئی ٹی آئیز کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ - I میں دی گئی ہیں۔

کمپیوٹر آپریٹر اور پروگرامنگ اسسٹنٹ ( سی او پی اے) ، کمپیوٹر ہارڈویئر اور نیٹ ورک منٹیننس(سی ایچ این ایم) ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سپورٹ ایگزیکٹو (آئی ٹی ایس ای) انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سسٹم منٹیننس  (آئی سی ٹی ایس ایم)  جیسے سی ٹی ایس ٹریڈز کے نظرثانی شدہ نصاب میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ/کوڈنگ کے کام کے کردار کو شامل کیا گیا ہے ۔تجارت کے لحاظ سے اندراج کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔

ڈی جی ٹی نے بھارت اسکلز لرننگ پلیٹ فارم کے ذریعے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیٹاکا تجزیہ، سائبر تحفظ ،  سی سی این اے جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مختصر مدت کے آن لائن پروگرام پیش کرنے کے لیے آئی بی ایم، سسکو، مائکروسافٹ جیسی صنعتوں کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔

اس کے علاوہ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ آئی بی ایم (سی ایس آر کے تحت) کے تعاون سے پورے ملک میں تمام تاجروں کے آئی ٹی آئی طلبہ کے لئے قومی ہنر مندی کے تربیتی اداروں (این ایس ٹی آئی) میں آئی ٹی میں نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ (این ایس کیو ایف لیول-6) میں 2 سالہ ایڈوانس ڈپلومہ (پیشہ ورانہ) کا انعقاد کر رہا ہے۔ موجودہ سیشن میں اس کورس کے تحت کل 336 طلباء زیر تربیت ہیں۔

کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم کے تحت، اس وقت ملک میں 14,953 صنعتی تربیتی ادارے  (آئی ٹی آئیز) چل رہے ہیں، جن کی کل گنجائش 25,77,051 نشستوں کی ہے اور 22-2021کے سیشن میں 12,24,867 تربیت حاصل کرنے والوں کو داخلہ دیا گیا ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ آئی ٹی آئیز کی ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مطابق تفصیلات اور صنعتی تربیتی اداروں(آئی ٹی آئیز) میں داخلہ لینے والے نوجوانوں کی تعداد ضمیمہ III میں دی گئی  ہے۔

ضمیمہ-I

لوک سبھا  میں غیر ستارہ والے سوال نمبر 872 کے حصہ (اے)  کے جواب میں  ضمیمہ  میں جوحوالہ دیا گیا،  اس کا جواب  آج  دیا جائے گا۔

 سی ٹی ایس  کے تحت ملک میں 2016 سے کھولے گئے نئے آئی ٹی آئیز کی ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات:

 

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

مجموعی

  1.  

انڈمان و نکوبارجزائر

6

  1.  

آندھرا پردیش

42

  1.  

اروناچل پردیش

2

  1.  

آسام

16

  1.  

بہار

527

  1.  

چھتیس گڑھ

59

  1.  

دہلی

7

  1.  

گوا

1

  1.  

گجرات

163

  1.  

ہریانہ

137

  1.  

ہماچل پردیش

60

  1.  

جموں و کشمیر

14

  1.  

جھارکھنڈ

134

  1.  

کرناٹک

143

  1.  

کیرالہ

67

  1.  

لداخ

1

  1.  

مدھیہ پردیش

348

  1.  

مہاراشٹر

187

  1.  

منی پور

9

  1.  

میگھالیہ

2

  1.  

ناگالینڈ

6

  1.  

اڈیشہ

40

  1.  

پڈوچیری

1

  1.  

پنجاب

28

  1.  

راجستھان

204

  1.  

سکم

1

  1.  

تملناڈو

47

  1.  

تلنگانہ

25

  1.  

تریپورہ

8

  1.  

اترپردیش

1343

  1.  

اتراکھنڈ

60

  1.  

مغربی بنگال

153

میزان

3,841

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ۔ II

12دسمبر 2022  کو لوک سبھا  میں غیر ستارہ والے سوال نمبر 872 کے حصہ (بی) کے جواب میں حوالہ دیا گیا ضمیمہ۔

کمپیوٹر آپریٹر اور پروگرامنگ اسسٹنٹ (سی او پی اے) کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور نیٹ ورک منٹیننس (سی ایچ این ایم ) ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سپورٹ ایگزیکٹو(آئی ٹی ایس ای)  ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سسٹم  منٹیننس (آئی سی ٹی ایس ایم) کے ٹریڈ وار اندراج کی تفصیلات:

 

نمبرشمار

ٹریڈ کانام

اس کاروبارکو چلانے والے آئی ٹی آئیز کی تعداد

اس کاروبار کے لئے کل نشستوں کی گنجائش

سیشن 2021 کے لئے اندراج ٹرینیوں کی تعداد

1

کمپیوٹر آپریٹر اور پروگرامنگ اسسٹیٹ (سی او پی اے)

2998

155228

97227

2

کمپیوٹرہارڈویئر او رنیٹ ورک منٹیننس ( سی ایچ این ایم )

155

7104

4333

3

انفارمیشن ٹیکنالوجی سپورٹ ایگزیکٹو(آئی ٹی ایس  ای)

38

2376

456

4

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سسٹم منٹیننس  (آئی سی ٹی ایس ایم)

609

30360

7972

 

 

ضمیمہ ۔ III

12 دسمبر 2022کو لوک سبھا  میں غیر ستارہ والے سوال نمبر 872 کے(سی ) کے جواب میں حوالہ دیا گیا ضمیمہ۔

ملک میں کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت اندراج شدہ نوجوانوں کی تعداد، سرکاری اور پرائیویٹ آئی ٹی آئیز چلانے اور بیٹھنے کی صلاحیت کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ  وار تفصیلات۔

 

نمبرشمار

ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقہ

سرکاری آئی ٹی آئیز کی تعداد

پرائیویٹ آئی ٹی آئیز کی تعداد

آئی ٹی آئیز کی کل تعداد

نشستوں کی صلاحیت

2021 کےلئے اندراج

1

انڈمان و نکوبار جزائر

3

1

4

716

531

2

آندھرا پردیش

83

432

515

93280

45612

3

اروناچل پردیش

7

0

7

1764

497

4

آسام

30

12

42

8352

3500

5

بہار

150

1219

1369

185536

110399

6

چنڈی گڑھ

2

0

2

1224

910

7

چھتیس گڑھ

119

113

232

35508

21996

8

دادر، نگر  حویلی اینڈ دمن و دیو

3

0

3

1040

446

9

دہلی

17

36

53

18812

8774

10

گوا

11

2

13

4088

2080

11

گجرات

274

234

508

136508

81200

12

ہریانہ

160

228

388

95244

49032

13

ہماچل پردیش

128

140

268

42360

20302

14

جموں و کشمیر

49

1

50

10532

7710

15

جھارکھنڈ

76

269

345

73432

29760

16

کرناٹک

275

1227

1502

172800

66238

17

کیرالہ

149

314

463

71502

35454

18

لداخ

3

0

3

728

169

19

لکدشیپ

1

0

1

480

374

20

مدھیہ پردیش

194

883

1077

171919

63306

21

مہاراشٹر

422

606

1028

248988

112997

22

منی پور

10

0

10

244

108

23

میگھالیہ

7

1

8

932

508

24

میزورم

3

0

3

792

256

25

ناگالینڈ

8

0

8

384

186

26

اڈیشہ

63

450

513

106270

57353

27

پڈوچیری

8

7

15

1840

689

28

پنجاب

113

237

350

84040

39991

29

راجستھان

160

1491

1651

243120

95215

30

سکم

4

0

4

1012

181

31

تملناڈو

87

414

501

88212

28490

32

تلنگانہ

66

229

295

54340

27171

33

تریپورہ

20

2

22

4812

1596

34

اترپردیش

286

2937

3223

519684

273714

35

اتراکھنڈ

105

84

189

25424

8918

36

مغربی بنگال

150

138

288

71252

29207

 

میزان

3,246

11,707

14,953

25,77,051

12,24,867

 

 

**********

ش ح۔ س ک۔ ف ر

U. No.896


(Release ID: 1894067)
Read this release in: English , Telugu