کانکنی کی وزارت

ریت کان کنی کا فریم ورک

Posted On: 12 DEC 2022 4:01PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کانکنی اور معدنیات  (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 (ایم ایم ڈی آر ایکٹ) کے سیکشن 3(ای) کے تحت ریت ایک معمولی معدنیات ہے۔ ایم ایم ڈی آر ایکٹ کا سیکشن 15 ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کانوں کی کھدائی کو لیز پر لینے ، کان کنی کو لیز پرلینے یا معمولی معدنیات کے سلسلے میں دیگر معدنی رعایتوں اور اس سے منسلک مقاصد کے لیے قواعد و ضوابط بنانے کے تعلق سے  اصول بنائے۔ لہذا معمولی معدنیات کا ضابطہ ریاستی حکومتوں کے قانون سازی اور انتظامی ڈومین کے تحت آتا ہے۔

مزیدیہ کہ  ایم ایم ڈی آر ایکٹ کا سیکشن 23 سی ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ معدنیات کی غیر قانونی کان کنی، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور اس سے منسلک مقاصد کے لیے اصول بنائے۔ لہذا، غیر قانونی کان کنی کے روک تھام کی ذمہ داری ریاستی حکومتوں کے قانون سازی اور انتظامی دائرہ کار میں آتا ہے۔

تاہم، کانوں کی وزارت نے ریاستوں کے کان کنی کے محکموں کے ساتھ مشاورت سے ایک ‘ریت کی کان کنی کا فریم ورک’ تیار کیا ہے جس میں ریت کی کان کنی میں پائیداری، دستیابی، سستی اور شفافیت کے مقاصد کے ساتھ ریاستوں کے درمیان بہترین طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ‘ریت کی کان کنی کا فریم ورک’ تمام ریاستی حکومتوں کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت نے پائیدار ریت کی کان کنی کے بندوبست کے رہنما خطوط، 2016 جاری کیے ہیں،جس ریت کی کان کنی کے ضابطے سے متعلق مسائل کو حل کرنا شامل ہیں۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح۔

U. No.894



(Release ID: 1894053) Visitor Counter : 95


Read this release in: English