پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ملک میں سی این۔ جی نیٹ ورک کی سہولت

Posted On: 12 DEC 2022 6:42PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرمملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سی این جی اسٹیشنوں کا قیام سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی ترقی کا حصہ ہے اور اس کا انتظام پیٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) کے ذریعے مجاز اداروں کے توسط سے کیا جا رہا ہے۔ 11ویں سی جی ڈی نیلامی مرحلہ کی تکمیل کے بعد، ملک کے کل جغرافیائی رقبے کا 88 فیصد حصہ جس میں 295 جغرافیائی علاقے (جی ایز) ہیں جو آبادی کے 98 فیصد حصوں کو کورکرتے ہیں اور  ان جی ایز کے تحت تمام شہروں سمیت  28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 630 اضلاع سی جی ڈی نیٹ ورک کے تحت آجائیں گے۔

30.09.2022 تک، سی این جی کی فراہمی کے لیے 221 جی اے (جغرافیائی علاقے) لاگو کیے گئے ہیں۔ ان 221 جی ایز میں شہروں کو گیس کی سپلائی پی این جی آربی کے ذریعہ کم از کم ورکس پروگرام (ایم ڈبلیوپی) اہداف اور ٹیکنو کمرشل فزیبلٹی کے مطابق کی جا رہی ہے۔

حکومت گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے متبادل ایندھن جیسے  رقیق قدرتی گیس (ایل این جی)، گرین ہائیڈروجن، کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی)، ایتھنول وغیرہ کو فروغ دے رہی ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح۔

U. No.895



(Release ID: 1894051) Visitor Counter : 88


Read this release in: Kannada , English