سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
”پولی سسٹک اوورین سنڈروم (پی سی او ایس) اور اس کی پیچیدگیاں“
Posted On:
24 JAN 2023 4:17PM by PIB Delhi
پولی سسٹک اوورین سنڈروم (پی سی او ایس) ایک ملٹی فیکٹوریئل اینڈوکرائنل ڈس آرڈر ہے جو خواتین میں بانجھ پن کی اصل وجہ ہے۔ بے ترتیب حیض ، جسم پر زیادہ بالوں کا نکلنا - ہرسوٹزم، وزن میں اضافہ پی سی او ایس کی عام علامات ہیں۔ یہ سب سے زیادہ ہونے والا خواتین کااینڈوکرائن ڈس آرڈر ہے اور بانجھ پن کی سب سےاہم وجہ ہے جس کی عالمی حد 6 سے26فیصد ہے اور ہندوستان میں تو یہ 3.7 سے22.5 فیصدہے۔ پولی سسٹک اووری سنڈروم (پی سی او ایس) کے اضافہ میں اہم کردار ادا کرنے والے خطرے کے عوامل میں جینٹک، نیورو اینڈوکرائن سسٹم، سست طرز زندگی، خوراک اور موٹاپا شامل ہیں اگرچہ علاج کے لئے سینتھیٹک دوائیں جیسے میٹفارمین اور اورل مانع حمل کی گولیاں دستیاب ہیں، لیکن ان کے مضر اثرات بھی باعث تشویش ہیں۔ اس لئے اب روایتی اور ہربل دوائیں تیزی سے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ تاہم پبلی کیشن اوربیداری کے ذریعہ پی سی او ایس اور حیض سے متعلق صحت کو کافی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر) نئی دہلی کے معروف،معاون نظرثانی شدہ ماہانہ رسالوں میں سے ایک،انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس (آئی جے بی بی) نے سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت ہند کی ٹیکنالوجی انفارمیشن فورکاسٹنگ اسسمنٹ کونسل، ہربل دوائیوں میں سنٹر آف ریلیوینس اینڈ ایکسی لینس (ٹیکنالوجی انفارمیشن فورکاسٹنگ اسسمنٹ کونسل سنٹر آف ریلیوینس اینڈ ایکسی لینس ان ہربل ڈرگس- ٹی آئی ایف اے سی سی او آر ای ایچ ڈی) اور جے ایس ایس اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، میسور کے تعاون سے "پولی سسٹک اوورین سنڈروم (پی سی او ایس) اور اس کی پیچیدگیاں" کے موضوع پر ایک خصوصی شمارے کے طور پر اپنا فروری 2023 کا ایڈیشن شائع کیا ہے۔
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر جرنل میں، آئی جے بی بی سبھی ڈسیپلنس میں 1.472 کے جرنل امپیکٹا سکور (جے آئی ایف اسکور) کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ معروف قومی/بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ حال ہی میں نو تشکیل شدہ ایڈیٹوریل بورڈ کی قابل رہنمائی اورسرگرم حمایت کے ساتھ، یہ جرنل پوری دنیا میں بائیو کیمسٹری، بائیو فزکس اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں محققین اور ماہرین تعلیم کی جانب سے بہت زیادہ توجہ مبذول کر رہا ہے۔ 74 صفحات کے معیاری مواد والے اس خصوصی شمارہ میں 1 انوائیٹیڈ ریویو مضمون اور 7 اصل تحقیقی مقالے ہیں، جو ہندوستانی تناظر میں پولی سسٹک اوورین سنڈروم (پی سی او ایس) اور حیض سے متعلق صحت میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا وسیع طور پر احاطہ کرتےہیں۔
یہ سبھی مضامین موضوعات کے مخصوص شعبوں میں حصولیابیوں اور مستقبل کے چیلنجوں: مثلاً، ان سلیکو تکنیکوں کے ذریعے پولی سسٹک اوورین سنڈروم کا علاج، ڈیکلوفیناک سوڈیم کی بکل میوکواڈیسیو گولیوں کی تیاری اور تشخیص، میٹابولک سنڈروم اور نفسیاتی بیماری کے نقطہ نظر اور مقابلہ پر جڑی بوٹیوں کا رول ، علاج کے لئے سپتسارام کشیام میں فعال اجزا کا نیٹ ورک فارماکولوجی اور مالیکیولر ڈاکنگ اسٹڈیز،پی سی او ایس،ڈیزائن، سنتھیسیز، ، کیرکٹرائزیشن اور کچھ ناول تھیول سبسٹی ٹیوٹیڈ 1،3،4 آکسیڈائزول کی وٹرو تشخیص گلمز انہیبیٹرس کے طورپر ، ٹارگٹڈ کولوریکٹل کینسر تھراپی ٹرائل (ٹی آر اے آئی ایل)، تھیس پیسیا پاپولینیا کی پتیوں کے ایتھنولک ایکسٹریکٹ کی اینٹی سورائٹک سرگرمی، مالیکیولر ڈاکنگ اور نارا نجینن کی سائٹوٹوکسی سٹی کے باہمی تعامل کے بارے میں مختصراً ذکر کرتے ہیں۔
اس خصوصی شمارہ کی اشاعت سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی کی ڈائریکٹر پروفیسررنجنا اگروال، آئی جے بی بی کے چیف ایڈیٹر،ڈاکٹر اسٹیفن دیمتروف، آئی جےجے بی کے ہی ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈاکٹر ڈی این راؤ جناب آر ایس جیئےسومو، چیف سائنسداں اور ڈاکٹر جی مہیش، معروف ریسرچ جرنلز اور ڈاکٹر این کے پرسنا، سینئر سائنٹسٹ اور سائنٹیفک ایڈیٹر،آئی جے بی بی کے ذریعہ کی گئی پہل، مصنفین، تبصرہ نگاروں اور تکنیکی مدد اور مسلسل تعاون سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔ اس ایڈیشن کی بروقت اشاعت کے لیے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی پرنٹ پروڈکشن ٹیم کا اظہار تشکرکیا گیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 885)
(Release ID: 1894039)
Visitor Counter : 645