محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا  صارفین قیمت عدد اشاریہ  - نومبر، 2022

Posted On: 20 DEC 2022 7:34PM by PIB Delhi

 

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین کی قیمت عدد اشاریہ (بنیاد : 1986-87 = 100) ماہ نومبر ، 2022 میں 8 پوائنٹ بڑھ کر بالترتیب  1167   اور 1178 پوائنٹ کی سطح پر ہے۔ عدد اشاریہ کی اس تبدیلی میں اہم کردار فوڈ گروپ کا بالترتیب 4.05 اور 3.56 پوائنٹ  رہا ۔ یہ اضافہ خاص طور پر  چاول، گیہوں، آٹا، جوار، باجرہ، دالیں، بکرے کا گوشت، سرسوں کا تیل، دودھ، گھی، پیاز، خشک مرچ، گرم مسالہ،  بنی ہوئی چائے وغیرہ کی قیمتوں کی وجہ سے رہا۔

مختلف ریاستوں کے لیے انڈیکس میں اضافہ الگ الگ تھا۔ زرعی مزدوروں کے  لئے 17 ریاستوں کے  عدداشاریہ میں1سے 16 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا  جبکہ تین ریاستوں کے عدد اشاریہ میں ایک سے نو پوائنٹ کی گراوٹ رہی ۔ تمل ناڈو کا عدد اشاریہ 1345 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش ریاست کا عدد ا شاریہ 912 پوائنٹس  کے ساتھ سب سے نیچے رہا ۔

دیہی مزدوروں کے لئے 18 ریاستوں کے عدد اشاریہ میں 1 سے16 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ  دوریاستوں کے عدد اشاریہ میں 5 سے 9 پوائنٹ کی گراوٹ رہی ۔تمل ناڈو ریاست  کا عدداشاریہ1333 پوائنٹس کے ساتھ  عدد اشاریہ میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 961 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے  رہا۔

ریاستی سطح پر  زرعی مزدوروں  اور دیہی مزدوروں کے صارفین کی قیمتوں کےعدد اشاریہ میں  بہار ریاست میں سب سے زیادہ اضافہ (16 پوائنٹ)  خاص  طور پر گیہوں آٹا،، مکئی، تازہ مچھلی، پیاز،  جلانے والی لکڑی، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ۔ اس کے برعکس زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمتوں کے عدداشاریوں میں آسام ریاست میں  9 پوائنٹس کی کمی  بنیادی طور پر  چاول،  تازہ مچھلی ، لکڑی، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے رہی۔

سی پی آئی ۔ اے ایل اور سی پی آئی ۔آر ایل پر مبنی مہنگائی کی شرح  نومبر، 2022 میں 6.87 فیصد اور 6.99 فیصد تھی جبکہ اکتوبر2022 میں  7.22فیصد اور 7.34فیصد اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب3.02 فیصداور 3.38 فیصد تھی۔ اسی طرح غذائی افراط ز یعنی ماہ نومبر ، 2022 میں 6.19فیصداور 6.05 فیصد رہی جبکہ اکتوبر  2022 میں 7.05 فیصد اور 7.00 فیصد اور  گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران بالترتیب 0.88 فیصد اور 1.07 فیصد تھی۔

 

 

  1. کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ (عمومی اور گروپ وار)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

اکتوبر،   2022

نومبر، 2022

اکتوبر، 2022

نومبر،2022

جنرل عدد  ا شاریہ

1159

1167

1170

1178

خوراک

1093

1098

1100

1105

پان سپاری وغیرہ

1925

1941

1935

1950

ایندھن اور لائٹ

1274

1285

1267

1277

کپڑے، بستر اور جوتے

1213

1223

1250

1261

متفرق

1208

1224

1213

1228

 

 

 

ماہ دسمبر 2022 کے لیے زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے صارف قیمت کاعدد اشاریہ 20 جنوری 2023 کو جاری کیا جائے گا۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 886)


(Release ID: 1894002) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi