سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے جاری شراکت داری کو مضبوط کرنے کے مقصد سے جاپانی وفد سے ملاقات کی
Posted On:
25 JAN 2023 7:26PM by PIB Delhi
نئی دلی، 25 جنوری، 2023 / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے جاپان کے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ڈاکٹر مسافومی موری کی قیادت میں جاپان کے وفد اور ممبئی- احمد آباد نیشنل ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کے لیے مشترکہ کمیٹی میٹنگ کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ نئی دلی میں آج بھارت میں جاپان کے سفیر جناب ہیروشی سوزوکی کی موجودگی میں۔

دونوں ملکوں نے سڑک ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروس سے متعلق سڑک کے بنیادی ڈھانچہ کے شعبے میں خیالات اور رائے سے ایک دوسرے کو واقف کرایا اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی ترقی، متبادل صاف اور ماحول دوست ایندھن، مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے جدید ٹرانزٹ ٹیکنالوجیز کی ترقی کے شعبے میں صلاحیت کی ترقی، ٹیکنالوجی کے اشتراک اور کارگو پر غور کیا۔ شمال مشرقی روڈ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی میں بہتری کے پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے شمال مشرقی خطے کے لئے بھارت-جاپان پائیدار ترقی کی پہل پر زور دیا گیا۔

اس میٹنگ نے دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار کی مضبوط بنیاد اور حکمت عملی اور اقتصادی معاملات میں مفادات کے ہم آہنگی کی بنیاد پر نقل و حمل اور لاجسٹکس میں عصری چیلنجوں کے موثر حل کے لیے جاپان کے ساتھ بھارت کی مسلسل شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار کی۔

.................
ش ح ۔ ا س ۔ت ح
U - 863
(Release ID: 1893831)
Visitor Counter : 137