وزارتِ تعلیم

جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب دھرمیندر پردھان کے ساتھ 'ویر گاتھا دوئم ' مقابلے کے عمدہ  25 ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی


جناب دھرمیندر پردھان نے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکول کے نصاب میں بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کی کہانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا

Posted On: 25 JAN 2023 5:22PM by PIB Delhi

نئی دلی، 25 جنوری، 2023 / یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مرکزی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ساتھ نئی دلی میں آج منعقدہ ایک تقریب میں ویر گاتھا دوئم  کے 25 فاتحین کو مبارکباد دی۔  ویرگتھا دوئم ، پروجیکٹ ویر گتھا کا دوسرا ایڈیشن گزشتہ سال ویر گاتھا کے پہلے پروگرام کی زبردست کامیابی کے پس منظر میں منعقد کیا گیا تھا جسے وزارت دفاع اور وزارت تعلیم نے مشترکہ طور پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا تھا۔

2023-01-25 16:36:57.799000

جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور دفاع کے وزےر مملکت جناب اجے بھٹ کی موجودگی میں جیتنے والوں کو 10,000 روپے کا نقد انعام، ایک تمغہ اور ایک سرٹیفکیٹ دیا۔

2023-01-25 16:36:58.016000

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، ڈیفنس سکریٹری گریدھر ارامانے بھی موجود تھے۔ آرمی پبلک اسکولوں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے 100 سے زائد این سی سی کیڈٹس اور طلباء نے شرکت کی، 500 سے زیادہ اسکول طلباء اور اساتذہ نے عملی طور پر شمولیت اختیار کی۔

نوجوان جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر دفاع نے ان کی بہادری، جوش اور تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی، اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل نہ صرف خود کو بلکہ سماج اور قوم کو بھی ایک نئی اور بہتر سمت فراہم کرے گی۔

نوجوان طالب علموں میں حب الوطنی کی حوصلہ افزا اقدار میں ویر گتھا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے، جناب راجناتھ سنگھ نے کہا، اس طرح کے منصوبے طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور بہادری کی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ میرے نوجوان دوستوں کو ہمارے بہادر دلوں سے متاثر ہو کر شاندار تخلیقی اندراجات کے ساتھ آتے ہوئے دیکھ کر حیرت ہوئی۔

انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی بہادری کی زندگی کی کہانیاں طلباء کو اپنے لئے اچھا کام کرنے اور مختلف طریقوں سے قوم کی تعمیر میں حصہ لینے  کی ترغیب دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر تہذیب اور قوم کو اپنے بہادروں کا احترام کرنا چاہیے۔ جناب پردھان نے پروجیکٹ ویرگاتھا کو مزید وسعت دینے اور ہمارے اسکول کے نصاب میں ہمارے بہادروں کی کہانی کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق شامل کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ صوبیدار میجر سنجے کمار نے کارگل جنگ کی اپنی حقیقی زندگی کی کہانی بیان کی جہاں انہوں نے تمام مشکلات پر قابو پا کر بھارت کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہادر سپاہیوں سے تحریک حاصل کریں جو اپنی ذاتی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر مادر وطن کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔

.................

ش ح ۔ ا س ۔ت ح

U - 849



(Release ID: 1893828) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Tamil