عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پہلی بار ووٹ دینے، جو اگلے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے اپنی زندگی کے انتخابی مرحلے کا آغاز کریں گے، انہیں 2047 میں ہندوستانی جمہوریت کی تشکیل کا بابرکت موقع ملا ہے، جب ملک اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کر رہا ہے
ڈاکٹر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ تمام جمہوریتوں کی ماں بھی ہے
Posted On:
25 JAN 2023 6:59PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے (فرسٹ ووٹر)، جو اگلے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے اپنی زندگی کے انتخابی مرحلے کا آغاز کریں گے، انہیں یہ مبارک موقع ملا ہے کہ وہ 2047 میں ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں۔
قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر، اس سال ووٹ ڈالنے کے لیے عمر کی اہلیت حاصل کرنے جا رہے نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نہ صرف سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ بلکہ یہ دنیا کی تمام جمہوریتوں کی ماں بھی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پہلی بار ووٹ دینے والے پر ایک خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کیونکہ وہ اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کی رہنمائی کرنے والے ہیں، جسے وزیر اعظم مودی ’امرت کال‘ کے طور پر بیان کرتے ہیں اور پھر ہندوستان دنیا میں ایک فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا ہوگا۔ لہٰذا ان نوجوانوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ٹھنڈے دماغ اور سائنسی درستگی کے ساتھ فیصلہ کریں، کہ آنے والے برسوں میں اپنی اور ہندوستان کی تقدیر کا فیصلہ کس کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب کئی دوسرے ممالک جنہوں نے ہندوستان کے ساتھ اپنا جمہوری سفر شروع کیا تھا، خود کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور مرجھا گئے، یہ ہندوستان ہی ہے جس نے بحیثیت قوم اپنے جمہوری نظام کو فعال کرنے کے لیے کافی لچک، طاقت اور یقین کا مظاہرہ کیا،نہ صرف مضبوط بن کر ابھرا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک رول ماڈل ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا حکومت کے اعلیٰ ترین عہدہ پر پہنچنا ہندوستانی جمہوریت کی حقیقی روح کو ثابت کرتا ہے، جس میں معاشرے کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والی ماں اپنے بیٹے یا بیٹی کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچنے کی آرزو اور خواہش پال سکتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 1975 میں نافذ کی گئی سخت ایمرجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہندوستانی جمہوریت پر کوئی حملہ ہوا، ہندوستانی عوام نے ایسے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے اور جمہوری نظام کو بحال کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی دور میں، جہاں دنیا کو نئے اصولوں کے ساتھ رہنے کی امید ہے، ہندوستان جیسا متنوع ملک اپنے شہریوں کی بڑھتی ہوئی شراکت داری سے ہی ترقی کر سکتا ہے اور یہ صرف ایک لبرل جمہوریت میں ہی ممکن ہے۔ جیسے جیسے یہ نوجوان بڑے ہوکر قوم کی تعمیر میں سب سے بڑے حصص دار بنیں گے، انہیں اس کی اہمیت کا احساس ہوگا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 854
(Release ID: 1893780)
Visitor Counter : 127